بلوچستان کی دیہی ترقی: تربیت کاروں کا تربیتی پروگرام

teacbalt

بلوچستان کی دیہی ترقی: تربیت کاروں کا تربیتی پروگرام

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (LEAD) کے زیر اہتمام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ”تربیت کاروں کی تربیت“ کا ایک پانچ روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام یوتھ ایمپاورمنٹ سیل، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے لیے ۱۷ تا ۲۱ مئی ۲۰۱۵ء کو اسلام آباد میں ہوا۔

بی آر ایس پی نے کوئٹہ اور پشین کے مختلف اسکولوں اور مدرسوں سے ۲۵ اساتذہ کا انتخاب کیا تھا جنہیں آئی پی ایس سے وابستگی رکھنے والے اعلیٰ ماہر تربیت کاروں کے ذریعے ”تربیت کار“ کے طور پر تربیت دی گئی۔ تربیت دینے والی پیشہ ورانہ ماہرین کی ٹیم میں یاسر مسعود آفاق، رافعہ تحسین اور کنور محمد جاوید جیسی شخصیات شامل تھیں۔ جن امور پر تربیت دی گئی ان میں زندگی کی مہارتیں، صحت و صفائی اور تدریسی طریقوں کی مہارتیں شامل تھیں۔ شرکاء سے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن، مشیرتعلیم برائے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار محمد رضا اور بی آر یس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل باریچ نے بھی خطاب کیا۔

بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ اور زیرتربیت شرکاء نے اس پانچ روزہ پروگرام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ انہوں نے یہاں جو تربیت حاصل کی ہے وہ انہیں اپنے اسکولوں اور اپنی آبادی کی حقیقی ضرورتوں کو سمجھنے اور ان کے لیے زندگی کی مہارتوں کے ایسے ہی تربیتی پروگراموں کو منعقد کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے