بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست
آئی پی ایس لیڈ یعنی انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے لرننگ ، ایکسیلینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) کی درخواست پر پشین اور کوئٹہ سےتعلق رکھنے والے تقریبا 30 طلباء اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کے لئے ایک معلوماتی دورے کا اہتمام کیا۔
بی آر ایس پی کے اس وفد کے اسلام آباد میں ہونے والے دو روزہ دورے کا آغاز ڈی جی آئ پی ایس خالد رحمان اور یوتھ ٹرینر نثار موسٰی کے بھر پور سیشنز سے ہوا جوکہ آئ پی ایس میں منعقد کیے گےَ تھے۔
بعد ازاں اسی روز آئ پی ایس نے بلوچستان کے اس وفد کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کےریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام بھی کیا جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اگلے روز اس وفد کے لیے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک تعارفی سیشن کا انتظام بھی کیا گیا
جواب دیں