چین ایران تعلقات، موجودہ پیش رفت اور مستقبل کا منظر نامہ
چین اور ایران کے دو طرفہ تعلقات ماضی کے بہت سے نشیب و فراز کے بعد حالیہ برسوں میں بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے باہمی مضبوط تعلقات نہ صرف تین خطوں مشرقی، مغربی اور وسطی ایشیا کو باہم ملا رہے ہیں بلکہ یہ تعلقات موجودہ مقامی اور عالمی سیاست پر اثر انداز ہونے کا امکان بھی رکھتے ہیں۔ تاہم عالمی سیاست میں ایران اور چین کی ایک دوسرے سے مختلف سوچ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے لیے چیلنج ہے۔ دو طرفہ اعتماد میں اضافہ اور ایران کے ایٹمی پروگرام اور امریکہ کی طرف سے اس پر پابندیاں لگانے جیسے موضوعات پر مضبوط پالیسی اختیار کرنے کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک ان ابھرتے ہوئے تعلقات کومضبوط بنیاد فراہم کریں اور مستحکم کریں۔
Sino – Iran Relations Current Developments and Future Scenario (PP, V7, N1, 2010, Page: 135)
جواب دیں