چین میں منعقدہ ایشیائی ممالک تھنک ٹینک فورم کی چوتھی کانفرنس میں آئی پی ایس کی شرکت
ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمان نے چین کے شہر کنمنگ میں ۱۲-۱۳ جون ۲۰۱۶ کو منعقد ہونے والی ایشیائی ممالک کے تھنک ٹینک فورم کی چوتھی کانفرنس میں انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کی نمائندگی کی۔
گزشتہ سال ہونیوالی کاروائی کے تسلسل میں ہونیوالی اس کانفرنس میں اقتصادی، ثقافتی اور سماجی ترقی کے حوالے سے میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے باہمی اور کثیر الجہتی تعلقات کو بہتر بنانے میں تھنک ٹینکس کے کردار پر بحث اور چین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی گئی۔
فورم میں ڈی جی آئی پی ایس کی پریزینٹیشن کا موضوع تھا: "چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں نقطہ ہائے نظر: ترجیحی شعبہ جات، پپیش رفت، درپیش مشکلات اور ممکنہ حل”۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کو مجموعی ترقی کے لئے ایک فریم ورک قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے اپنےخطاب میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کمزور کرنے والےکسی بھی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لئے خطے کی جغرافیائی سیاسی صرتحال پر نظر رکھتے ہوئے اس منصوبے سے متعلق منفی بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے چوکس رہیں ۔ انہوں نے رائے تشکیل دینے کے ناگزیر فن کو موجودہ حالات میں جنگ کے نئے تقاضوں کا ایک اہم ترین ہتھیار قرار دیا۔
جواب دیں