بنگلہ دیش کے وفد کا دورہ

بنگلہ دیش کے وفد کا دورہ

 

بنگلہ دیش کے سنٹر فار پالیسی ڈائیلاگ (CPD)کے ایک وفد نے ۲۶نومبر ۲۰۱۳ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہ محترمہ انیسۃ الفاطمہ یوسف تھیں جو اپنے  ادارہ کی  ڈائریکٹر ڈائیلاگ اینڈ آؤٹ ریچ ہیں۔ وفد کے دیگر ارکان میں سی پی ڈی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائیلاگ اینڈ آوٹ ریچ جناب آورا بھٹا چارجی اور محترمہ نظمۃ النور، ڈائیلاگ اینڈ آؤٹ ریچ ایسوسی ایٹ جناب محمد نبیل اور سینئرسسٹم انالسٹ اے ایچ ایم اشرف الزمان شامل ہیں۔
آئی پی ایس کے لیڈ کو آرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے مہمانوں کوآئی پی ایس کے وژن اور مشن کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے مئی ۱۹۷۹ء میں آئی پی ایس کے قیام سے اب تک آئی پی ایس کے تحقیقی سفر کے حوالے سے مختلف مراحل اور حالات کے پس منظر کے ساتھ یہاں ہونے والے تحقیقی کام، طریقہ کار اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔

DSC 0176

باہمی گفتگو میں آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے مختلف مسائل و معاملات کے بارے میں وفد کے سوالات کے جوابات دیے۔  وفد کے ارکان نے نہ صرف آئی پی ایس میں کام کے طریقوں، وسائل کی تنظیم، کارکردگی کے جائزے کے طریقوں اور آوٴٹ ریچ اور دیگر پہلووٴں سے ہونے والی سرگرمیوں میں دلچسپی لی  بلکہ پاکستان اور علاقے کی موجودہ صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے معاشرے میں موجود مختلف گروہوں میں انتہا پسندی کی کیفیت میں عدم شدت اور معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ معاشرہ کی ترقی میں مدرسہ کا کردار بھی تفصیلی گفتگو کا موضوع رہا۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کے لیے پائیداری اور آزادانہ کام کے لیے اندرونی وسائل پر انحصارکی اہمیت بھی سامنے آئی۔ تحقیقی پراجیکٹس کے لیے اپنی ضرورت اور اپنے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرنے کا احساس اجاگر ہوا۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی (Sustainable Development Policy Institute)میں CPDکے ٹریننگ منیجر جناب شاہد ایم منہاس نے SDPIاور آئی پی ایس کےدرمیان MOUکرنے کی پیش کش کے ساتھ وفد کو مدعو کرنے پر آئی پی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں آئی پی ایس ٹیم سے محترمہ حنا حبیب، متقین الرحمن، فرحان سید اور SDPIکی ٹیم سے آصف محمود اور اسد رضا شاہ نے بھی شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے