دورِ جدید اور مسلم خواتین
[انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی شائع کردہ کتاب ’’عورت، مغرب اور اسلام‘‘ کا آخری باب]
اس مطالعے میں اب تک پیش کی گئی معلومات سے واضح ہے کہ مغربی خواتین میں اسلام قبول کرنے کا رجحان اس حقیقت کے باوجود روز افزوں ہے کہ پورے کرۂ ارض پر کہیں بھی ایسا مسلم معاشرہ موجود نہیں جو اسلامی تعلیمات کا حقیقی نمونہ ہو اور جس میں دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں قرآن و سنت کے احکام پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی وہ مقام و مرتبہ اور وہ تمام حقوق حاصل ہو ں جن کی ضمانت اسلام دیتا ہے۔ پچھلے صفحات میں ہم نے دیکھا کہ اسلام کو اپنانے والی مغربی خواتین کا کہنا بھی یہی ہے کہ موجودہ مسلمان معاشروں میں عورتوں کے ساتھ بعض بے انصافیوں سمیت پائی جانے والی خرابیاں اسلامی تعلیمات پر عمل کا نہیں بلکہ ان سے انحراف اور مختلف ملکوں کے مقامی کلچر کو اپنالینے کا نتیجہ ہیں۔ اس لیے انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ مسلمانوں کے عمل و کردار کی کوتاہیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قرآن و سنت میں پائے جانے والے اصل اسلام کو جاننے اور سمجھنے کے بعد کیا ہے۔
جواب دیں