آئی پی ایس لیڈ سے وابستہ نوجوانوں کا دورۂ بنوں
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے وابستہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے 13 جولائی 2014ء کو بنوں میں بے گھر افراد (IDPs) کے کیمپ کا دورہ کیا جو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہو گئے ہیں۔ نوجوانوں کے اس گروپ نے 400 بے گھر خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور عید کے تحائف تقسیم کیے۔ نوجوانوں کے اس دورے کا اہتمام کراچی کی غیرسرکاری تنظیم عمیرثنا فائونڈیشن اور شاہد آفریدی فائونڈیشن نے کیا تھا جسے آئی پی ایس لیڈ (IPS Lead) کی ٹیم اور اس سے وابستہ نوجوانوں کے تعاون سے ممکن بنایا گیا۔ پاکستانی کرکٹ کے ہیرو اور سابق کپتان یونس خان، سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین اور قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ اسلم خان بھی بنوں کا دورہ کرنے والے اس وفد میں شامل تھے۔
جواب دیں