افتخار عارف
افتخار عارف ممتاز اسکالر، معروف شاعر اور دانشور ہیں۔ وہ ادارہ ادبیات پاکستان کے چیئرمین رہے ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ادب و ثقافت کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اردو میں ان کا شاعرانہ کلام وسیع حلقوں میں مقبول ہے۔ ان کے کلام کے کچھ حصے انگریزی، روسی، جرمن، فارسی، ہندی اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہوئے۔ انہیں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے اعزازات اور صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی بھی عطا ہوئے۔ کئی جامعات میں پوسٹ گریجویٹ سطح پر ان کی شخصیت اور شاعری پر مقالات تحریر کیے گئے ہیں۔
جواب دیں