دوسری Indigenous Entrepreneurship Conference میں آئی پی ایس لیڈ کا اشتراک

IPSLEAD-YAP 2nd Entreprneurship Conference thumb

دوسری Indigenous Entrepreneurship Conference میں آئی پی ایس لیڈ کا اشتراک

 IPSLEAD-YAP

آئی پی ایس لیڈ (The learning, excellence and development program of IPS) نے 22اکتوبر 2016ء کو دوسری Indigenous Entrepreneurship Conference منعقد کرنے میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان (YAP) کے ساتھ اشتراک کیا۔

کانفرنس میں دیگر مقررین کے ساتھ آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد نے بھی “Green and White Entrepreneurship” کے موضوع پر اپنی پریزینٹیشن پیش کی جس میں پاکستان میں زراعت بالخصوص اس کے ذیلی شعبے ’مویشیوں کی نگہداشت و پرورش‘ میں کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس شعبہ میں موجود وسیع مواقع تلاش کریں جو کہ ان کے نزدیک نہ صرف پائیدار روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ملک میں خوراک کی یقینی فراہمی کی ضمانت بن سکتا ہے اور بیرونی تجارت میں عدم توازن کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے