آئ پی ایس اور سسٹینیبل ڈویلیپمنٹ سینٹر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سنٹر کے درمیان باہمی مفاہمت کی ایک یاداشت پر یکم فروری2016 کو دستخط کیے گئے۔ اس یاداشت کی رو سے ڈویلپمنٹ اسٹیڈیز کے دائرہ کار میں تحقیق، مطبوعات، تربیتی پروگرام اور پالیسی سیمینارز، خاص کر پائیدار ترقی کے اہداف اور پاکستان کے لئے انکے مضمرات کے کاموں پر باہمی تعاون کیا جائے گا۔
باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ماحولیاتی تبدیلی کے لیے نئے تشکیل دیے گئے ‘پاکستان پینل فار کلائمیٹ چینج’ کی ایڈہاک کمیٹی کے پہلے اجلاس میں منعقد ہوئی۔ یہ پینل سول سوسائٹی کی تنظیموں، تعلیمی اداروں، صنعت و تجارت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ملک میں سرکاری اور نجی شعبے کو سائنسی نقطہ نطر پہ مبنی رہنمائ فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ دستاویزپرڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی سی عبدالطیف راؤ نے دستخط کئے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ابتدائی طور پر 13 جنوری 2016 کو آئی پی ایس میں منعقد ہونیوالی اسٹیک ہولڈرز کی پہلی مشاوراتی ورکشاپ میں سات ارکان اور ایک منتظم پر مشتمل اڈہاک پی پی سی سی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اسے ذمہ داری سونپی گئی۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان خان، سر براہ شعبہ ماحولیاتی سائنس, بین القوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی صدارت میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی ۔ اس سلسلے میں ہونے والی دوسری میٹنگ کی میزبانی آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) نے 16 جنوری 2016 کو کی جبکہ اس کی تیسری میٹنگ 11 مارچ 2016 کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والی پی پی سی سی کی باقاعدہ لانچ سے قبل 2 مارچ 2016 کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے دفتر میں 2 مارچ 2016 کو منعقد کی جاےَ گی
جواب دیں