بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین
|
معاصر دنیا میں مہاجرین کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تحقیق اور مکالمے کے حو الے سے نئی راہوں کی تلاش اور اس ضمن میں قانون سازی میں بہتری لانے کے لیے یہ مطالعہ آئی پی ایس کی ایک کاوش ہے ۔ اس کے عنوان ” بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین ، اسلامی شریعہ اور پاکستان میں قیام پذیر افغان مہاجرین” سے ظاہر ہے کہ اس میں پناہ کے حو الے سے اسلامی تعلیمات اور روایات کا بین الاقوامی قانون برائے مہاجرین کے ساتھ مو ازنہ کرتے ہوئے ہم آہنگ مشترکہ نکات کی نشاندہی کی گئی ہے اور موجودہ صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے علمی اور عملی میدا ن میں قابل توجہ امور کا جائز ہ لیاگیا ۔اس مطالعہ کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں علمی گہرائی کے ساتھ موجودہ صورت حال کو واضح کیا گیاہے نیز پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسئلہ کو حقیقی رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔ اس مطالعہ کی تیاری کے لیے یہ سیمینار آئی پی ایس نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ مل کر ۱۵ دسمبر ۲۰۰۹ءکو منعقد کیا تھا۔
جواب دیں