جامعہ الکوثر کے وفد کی آمد

kausart

جامعہ الکوثر کے وفد کی آمد

 

 الکوثر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انگریزی نے اپنے طلبہ کے لیے 30 دسمبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ایک مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا۔ نوجوان مہمانوں کو آئی پی ایس کی تاریخ اور اس کے پروگراموں کے بارے ریسرچ کوآرڈی نیٹر سیدندیم فرحت نے بریفنگ دی نیز طلبہ کی ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن کے ساتھ براہِ راست سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔

خالد رحمٰن نے وفد کے شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مختلف قومی اور بین الاقوامی معاملات خصوصاً جدید دنیا میں میڈیا کا جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال، پاکستان میں تعلیمی پالیسی، مختلف مسالک پر عمل کرنے والوں کے درمیان باہمی دوستانہ تعلقات کے فروغ وغیرہ امور پر اظہارِ خیال کیا۔
مہمان وفد میں شریک طلبہ نے آئی پی ایس کی علمی سرگرمیوں میں اپنی شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا جس پر انہیں ادارے سے وابستگی کی مختلف صورتوں سے آگاہ کیا گیا، انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی پی ایس اپنی تمام سرگرمیوں میں اسلام اور پاکستان کو ایک مشترکہ اور بنیادی حوالے کے طور پر پیش نظر رکھتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے