کامیاب زندگی

kamyab title

کامیاب زندگی

kamyab titleمصنف:       خالد رحمان
ایڈیشن:            2013ء
جلد بندی:            مجلّد
صفحات:                216
قیمت:     (مجلد) 600روپے  (غیرمجلد) 500روپے

 

زندگی کی رہگزر پر چلتے چلتے ہر لمحہ ایک نیا منظر سامنے لے آتا ہے .ہر منظر اپنے اندر فکرونظر کے کتنے ہی پہلو سمیٹے ہوئے ہوتا ہے .لیکن زندگی کی تیز رفتاری اور لمحہ بہ لمحہ بدلتےہوئے یہ مناظر انسان کو اتنا مصروف رکہتے ہیں کہ فکروعمل کے ان پہلوؤں پر سوچ و بچار کا موقع فراہم نہیں ہوتا. اس میں کوئی شک نہی کے یہ موقع نکال لیا جائے تو زندگی کے بارے میں انسانی نقطہ نظر اور اس کے نتیجے میں رویے تبدیل ہو سکتے ہیں .یہی کامیاب زندگی کے لئے بنیادی شرط اور شخصیت کی تعمیر کا اہم جزو ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کے آج کے انسان کو درپیش متعدد مسائل و مشکلات کا تعلق انسانی رویوں سے ہی ہے .
"کامیاب زندگی” ایسے ہی کچھ مناظر کا احوال ہے. آنکھوں دیکھے, کانوں سنے واقعات سے لے کر ایسے واقعات جن کا آپ خود بھی حصہ ہوتے ہیں. اور وہ تاریخ یا روزمرہ واقعات جو مطالعے کے دوران آپ کی نگاہ میں آ جاتے ہیں. وقت و انفرادی اور اجتماعی کیفیات کے تناظر میں خیالات و واقعات کو ایک خاص رخ عطا کرتے ہیں.
"کامیاب زندگی” میں واقعات اور خیالات کے اسی بھاؤ کو اس طرح محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ اپنی اور اپنے ہمسفروں کو تعمیر شخصیت کے لئے راستہ بنانے میں مددگار بن جائے.
"کامیاب زندگی” میں شامل تحریریں بنیادی طور پر وہ مختصر تقاریر میں سے چند ہیں جنہیں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمان نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام "روشنی” کے لئے تیار کیا تھا.

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے