قازخستان میں علاقائی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت

قازخستان میں علاقائی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت

 آئی پی ایس کے لیڈ کو آرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے 5اکتوبر 2012ء کوقازخستان کے شہر استانامیں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے ادارے کی نمائندگی کی ۔ یہ کانفرنس قازخستان کی وزارتِ خارجہ نے منعقد کی تھی اور اس کا موضوع تھا۔’’سیسا (CICA): ایشیا کے لیے سیکورٹی کے تصور اتی خاکے سے تعمیر تک کا سفر‘‘۔
اس کانفرنس کا انعقاد CICA کا تصور پیش کیے جانے کے 20ویں سال کی تقریب کے موقع پر ہوا۔ CICAسے مراد ہے:ایشیائی ممالک کے درمیان ربط اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے کانفرنس۔ (Conference on Interaction and Confidence building measures in Asia)
عرفان شہزاد نے کانفرنس کے تیسرے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کا عنوان تھا ’’ CICAکو ایک تنظیم کی شکل دینے کے امکانات ‘‘ ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اسے ایک مکمل تنظیم کی شکل دینے سے اس کا جاری وساری رہنا یقینی ہو سکے گااور صرف کانفرنس کے عنوان کے باعث اس کاکردار محدود ہو کر نہیں رہ جائے گا۔ تنظیم کی صورت میں یہ براعظم ایشیا کے لیے بیش بہاکردار ادا کر سکے گی۔ اس کے لیے یہ ممکن ہو سکے گا کہ وہ ایشیا ئی ممالک کے درمیان مشاورت ،شراکت داری اور شفافیت کی بنیادوں پر قائم سیکیورٹی کے ایک نئے تصور کے آغاز کا سبب بن سکے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ CICAکی نئی جہت ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جہاں علاقائی معاملات پر گفتگو کا آغاز ہو سکے گا اور علاقے سے باہر کے ان عوامل پر نظر رکھی جا سکے گی جوایشائی ممالک پراثر اندازہوکر ہمارے اندرونی معاملات کو خراب کرتے ہیں۔انہوں نے یہ کہا کہ اس طرح سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث یہ امید بھی پیداہو سکے گی کہ براعظم کے کسی ایک حصے کی خوشحالی کے فوائد دوسرے حصوں تک بھی پہنچائے جا سکیں۔
اس کا نفرنس میں قازخستان اور چین کے نائب وزراء خارجہ نے اپنے سینئر حکومتی افسران کے ساتھ شرکت کی۔ ان کے علاوہ CICAکے 30ممبر اور مشاہداتی ممالک کے سفارت کار اور دانش ور بھی شرکاء میں شامل تھے۔
قازخستان کے ٹی وی چینل ’’خبر‘‘نے روسی زبان میں کانفرنس پر ایک مختصر رپورٹ بھی جاری کی ہے جس میں قازخستان کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ اور آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈی نیٹر کی آراء شامل کی گئی ہیں۔ اس کا لنک یہ ہے۔

http://www.khabar.kz/Kaz/socium/AOSShK-nin_kurilganina_20_zhil_toldi.html

 

NYA1

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے