انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور پازیٹیو پاکستان میں مفاہمت

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور پازیٹیو پاکستان میں مفاہمت

’قیادت، امتیاز اور ترقی ‘ (LEAD) کے عنوان سے آئی پی ایس نے ایک پروگرام وضع کیا ہے ۔جس کا مطمح نظر معاشرے بالخصوص نوجوانوں میں مثبت سوچ کوپروان چڑھانا اور تعمیری سوچ کو اجاگر کرنا ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس پروگرام کے تحت آئی پی ایس نے مثبت پاکستان (www.positivepakistan.org)کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مثبت پاکستان پورے ملک میں پھیلے ہوئے نوجوانوں کاایسا نیٹ ورک ہے جو رضا کار انہ بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد نوجوان نسل کی ترقی، تربیت اور ان کی تعمیرِ استعداد کے لیے کاوشوں کو یکجا کرنا ہے۔

10ستمبر 2012ء کو اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن بھی موجود تھے۔ مثبت پاکستان کے اسلام آباد دفتر کے ارکان اور ذمہ داروں نے بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت پر مثبت پاکستان کے صدر عابد اقبال کھاری اور سینیر منیجر آئی پی ایس افضال نوید نے دستخط کیے۔

باہمی تعاون کا دائرہ کار اگرچہ محدود نہیں رکھا گیا تاہم اس کے اہم پہلووؤں میں عقل و دانش کے وسائل پر باہمی تبادلہ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو علم و دانش، بصیرت، اپنی روایات پر کار بندی اور ہنر مند صلاحیتوں سے لیس کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہیں مختلف نوعیت کے موضوعات پر تربیتی پروگراموں اور مشترکہ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

alt

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے