ایم-ریاض الحق
جناب ایم-ریاض الحق سول سروس سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے سرکاری اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ۴۵ سال سے زائد عرصہ کام کرنے کا گراں قدر تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے تجربہ کے میدانوں میں مالیات، ترقی، پالیسی، انتظامیہ، قانون اور بہتر طرزِ حکمرانی شامل ہیں۔ وہ اکنامک افیئرز ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری رہے جہاں سے ایشیائی ترقیاتی بنک، یو ایس ایڈ اور ورلڈ بنک ڈیسک کے ذمہ دار کی حیثیت سے ان بین الاقوامی اداروں سے معاملات کرتے رہے۔ وہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے ممبر؛ وزیراعظم سیکرٹریٹ اور صدر سیکرٹریٹ میں جوائنٹ سیکرٹری رہے۔ آپ حکومتِ بلوچستان میں سیکرٹری کی حیثیت سے پانچ محکموں کے سربراہ رہے جن میں مالیات، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، صنعت، اطلاعات اور مقامی حکومت کے محکمے شامل ہیں۔
جواب دیں