مغرب اور اسلام: عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان – 2
|
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے علمی مجلہ ”مغرب اور اسلام” کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ سال ۲۰۱۱ء کے اس دوسرے شمارے کا خاص عنوان "عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان” ہے۔ واضح رہے کہ اسی موضوع پر گزشتہ برس بھی مغرب اور اسلام کا خصوصی شمارہ (نمبر ۳۴) شائع ہوا تھا ان دونوں شماروں میں ایک خاص ربط ہے۔ اس لیے انہیں حصہ اوّل اور حصہ دوم کہا گیا ہے۔
۱۳۶صفحات پر مشتمل اس تازہ شمارہ میں ابتدائیہ اور تعارف کے علاوہ جن اہلِ دانش کے مقالات شامل کیے گئے ہیں اُن میں مجلہ کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا، ڈاکٹر ایان مار کھیم اور ڈاکٹر محمود احمد غازی شامل ہیں۔
"عالمگیریت کا چیلنج اور مسلمان” کے موضوع پر اِن دونوں خاص شماروں میں پیش کردہ مباحث سے ابھرنے والا کلیدی پیغام یہ ہے کہ اگرچہ عالمگیریت اپنے اندر انسانیت کی فلاح و ترقی اور خوش حالی کا بڑا سامان رکھتی ہے، اس کے باوجود انسانوں کی بہت بڑی اکثریت فی الوقت ان فوائد سے محروم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی نظام غیر منصفانہ ہے۔ ایسی دنیا میں عالمگیریت کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہیں نکل سکتاکہ کمزوروں کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے اور طاقتور ں کو مزید فائدے حاصل ہوتے رہیں۔ یہ مسلسل استحصال نہ صرف انسانیت کے مصائب اور مشکلات کو بڑھاتے چلے جانے کا سبب ہے اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ در حقیقت یہ تصادم شروع ہوچکا ہے۔سماجی واقتصادی عدل ، عالمی امن کے لیے لازمی ضرورت ہے۔ لہٰذا عالمگیریت کی موجودہ ہمہ گیر لہرکو لازماً ان بنیادی اخلاقی اصولوں کے تابع کیا جانا چاہیے جن کی تعلیم مختلف مذاہب خصوصاً اسلام میں دی گئی ہے۔
{module CustoMenu} |
فہرست |
|
ابتدائیہ | پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد | |
تعارف | مدیران خصوصی | |
بین الاقوامی مالیاتی استحکام: اسلامی مالیات کا کردار | محمد عمر چھاپرا | |
عالمی امن اور قیام عدل: اسلامی تناظر | انیس احمد | |
عالمی امن و انصاف: مسیحی تناظر | ایان مارکھیم | |
بین الاقوامی تعلقات کا اسلامی قانون: بنیادیں اور آج کی دنیا سے تعلق | محمود احمد غازی | |
مسلم دنیا میں سماجی سماجی و معاسی عدل اور عالمگیریت | محمد عمر چھاپرا |
جواب دیں