ملٹری چیپلینسی کا تقابلی جائزہ

chaplaincy

ملٹری چیپلینسی کا تقابلی جائزہ

 آئی پی ایس نے 17 فروری 2016 کواوسلو یونیورسٹی کے پروفیسر ٹورکل بریکے کیساتھ "ملٹری چیپلینسی کا تقابلی جائزہ” کے موضوع پر ایک ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کا اہتمام کیا۔

ڈاکٹر بریکے دنیا بھر کی مختلف افواج میں فوجیوں کی مذہبی ضروریات کا خیال رکھنے کے لئے اپنائے جانے والے طریق کار اور انتظامات  کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

یہ تحقیق انسانی زندگی میں مذہب کی قدر و اہمیت کا اعادہ کرتی ہے اور اس ضرورت کا خیال رکھنے کی اہمیت  کو تسلیم کرنے پر زور دیتی ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں مذہبی پیشروں کا کردار وسیع اور مؤثر رہا ہے اور امن کے داعی کے طور پرابھر کر سامنے آیا ہے۔
اجلاس کی صدارت رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور آئی پی ایس کی مجلس علمی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے کی۔ اجلاس کے شرکاء میں آئی پی ایس کے ایسوسی ایٹس ، سابق اور حاضر سروس فوجی افسران اور مذہبی سکالرز شامل تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے