مرزا حامد حسن
جناب مرزا حامد حسن اپنی قابلیت کی بناء پر بیوروکریسی میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ وہ فیڈرل سیکرٹری کی حیثیت سے وزارتِ پانی و بجلی، شماریات ڈویژن اور وزارتِ خزانہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور کیبنٹ سیکرٹریٹ میں؛ جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے وزارتِ داخلہ، اکنامک افیئرز ڈویژن، وزارتِ خزانہ و معاشی اُمور میں؛ اور ممبر کی حیثیت سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ورلڈ بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور یونیسف جیسے بڑے بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے کا بھی قیمتی تجربہ رکھتے ہیں۔
جواب دیں