مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ : دنیا میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے ، جس میں دنیا میں کرپشن کے شکار ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق صومالیہ دنیا میں کرپشن کے حوالے سے پہلے نمبر پر جبکہ افغانستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس فہرست میں پاکستا ن کا نمبر ۳۴ واں ہے۔حکومت پاکستان نے اس رپورٹ کو حقائق کے منافی اور منتخب جمہوری حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی غیر ملکی سازش قرار دیاہے ا س ضمن میں حکومت کی طرف سے یوایس ایڈ اور دیگرغیر ملکی ایجنسیوں کو ٹرانسپیرنسی کا پشتیبان قراردیاگیا ہے۔تاہم امریکہ کی طرف سے اس رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے ۔ "سوئے حجاز” نے اس حوالے سے اداریہ تحریر کیا ہے۔ جریدے کے خیال میں اس رپورٹ کے سامنے آنے اورحکومت کی طرف سے اس پر تحفظات کے اظہار کے بعد ٹرانسپیرنسی کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے ۔ جریدہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعدحکومت کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کے عزم کو خوش آئند قرار دیتا ہے ۔ جرید ہ حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھتاہے "ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جائیں ورنہ امکان ہے کہ پاکستان آئندہ رپورٹ میں اس سے بھی نیچے آجائے گا ، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ان ممالک سے سبق سیکھیں جن میں کرپشن کی سطح بے حد کم ہے ۔ حکومت کو ان ممالک میں رائج انتظامی اور مالیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن تشکیل دینا چاہیے تاکہ اس کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کے نظام میں ضروری تبدیلیا ں لائی جا سکیں ۔”[40]
جواب دیں