مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

مباحث جنوری ۲۰۱۱ ء

قومی اُمور

سال ۲۰۱۰ ء کی آخری دوماہی نومبر، دسمبر میں ملک کے دینی جرائد نے قومی نوعیت کے جن موضوعات کو  زیادہ اہمیت کے ساتھ ذکر کیا ہے ان میں انسدادِ توہین رسالت قانون میں تبدیلی کی کوشش اور مطالبات ، مزار ات اولیاء پردہشت گر دی کے واقعات  ، وکی لیکس کے انکشافات اور حج کر پشن اسکینڈل سرفہرست ہیں ۔ سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے تحریریں اور مہنگائی کا جائزہ بھی جرائد کا حصہ رہا۔ ملکی کی مجموعی صورت حا ل پر تبصرے ، سابق صدر مشرف کے خلاف پیش کی گئی چارج شیٹ کا جائزہ ،  تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کا مسئلہ ،صدر پاکستان سے  متعلق آئین  کی ایک شق کا جائزہ ، نیز اسلامی احکا مات و تصورات کے بارے میں میڈیا  پر ہونے بحثیں  جرائدکے موضوعا  میں شامل رہیں۔تاہم سیلاب کے بعد تعمیر  کی صورت حال ، وفاقی کابینہ میں آر جی ایس ٹی کی منظوری، ڈرون حملے ، کراچی میں سی آئی ڈی عمارت پر خود کش حملہ اور پنجاب کو گیس کی فراہمی میں تعطل ایسے موضوعات ہیں جن پر دینی جرائد کی طرف سے کوئی رائے سامنے نہیں آئی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے