مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

پنجاب کے تعلیمی نصاب سے عربی زبان کا اخراج

"اہلحدیث” نے پنجاب کے مڈل کلاسز کےتعلیمی نصاب سے عربی مضامین کے اخراج اور ان کے متبادل کمپیوٹر کلاسز کو لازمی قرار دئیے جانے  کے بارے میں حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا ہے ۔ مضمون نگار اس اقدام کو زبان رسول ﷺ سے زیادتی اور اسلام دشمنی پر محمو ل کرتے ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں کہ” حکومت مغربی ممالک کو خوش کرنے کے لیے تعلیمی اداروں سے اسلام منسلک تعلیم کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے …..اسلامیات کے نصاب سے دشمنوں کو کھٹکنے والی سورتوں کا اخراج ، ایسے اقدامات سے آخر ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں "۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ "عربی ۲۲ ممالک کی قومی،سرکاری وتعلیمی زبان ہونے کے علاوہ او آئی سی(OIC) کے چھپن ممالک اور افریقی اتحاد کی تنظیم (OAU ) کے ۵۰ ممالک کی تین سرکاری زبانوں میں شامل ہے ۔ اس تنا ظر میں عربی کو اردو کے ہمراہ سرکاری قومی وتعلیمی زبان قرار دینا نیز اردو اور انگریز ی کی طرح ابتدائی ، ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے نصاب میں لازمی مضمون قرار دینا ناگزیر ہے۔”[28]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے