مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

نئی حج پالیسی

حکومت نے رواں سال کے لیے حج پالیسی کا اعلان کر دیاہے ۔جس میں دیگر کئی اقداما ت کے ساتھ ساتھ  حج کے کر ائے میں ۱۹ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔” صحیفہ اہلحدیث ” نے اپنے  اداریے میں نئی حج پالیسی  پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کہ اہم پہلوؤ ں پر روشنی ڈالی ہے ۔

حج کرایوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے  جریدہ لکھتا ہے "اس حکومت نے مذہب کے ارکان کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور حج کرایوں میں ۱۹ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے ، یہ اضافہ مناسب نہیں اسے واپس لیا جانا چاہیے "۔دیگر اقداما ت کا ذکر کرتے ہوئے جریدہ لکھتا ہے ” سعودی عر ب سے پاکستانیوں کے کوٹے میں ۱۰ ہزار کے اضافے کی درخواست ایک اچھاقدم ہے ، پانچ برس کے دوران حج کرنے والوں پر درخواست دینے کی پابندی بھی مناسب قدم اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے وی آئی پی فلائٹ نہ چلانے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے "۔ جریدے نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ  وہ سرکاری اور پرائیویٹ ذرائع سے حج کرنے والوں کے دیگر مسائل کے حل کی طرف بھی توجہ دے۔[33]

کرایوں  میں اضافے کا ذکرکرتے ہوئے  ” نوائے اسلام ” لکھتا ہے کہ”پاکستان کی مسلم حکومت سے اچھی توغیر مسلم اور ہندوحکومتیں ہیں جو نہ صرف حج کرایوں میں رعایت دیتی ہیں بلکہ حاجیوں کو سبسڈی بھی فراہم کرتی ہیں "[34]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے