مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء
بین الاقوامی اُمور
سماجی ویب سائٹ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے پربڑی تعداد میں جرائد نے تنقیدی آراء پیش کی ہیں ۔ ایران کے خلاف سلامتی کو نسل کی نئی پابندیوں ، عراق میں امریکہ کی سیاسی حکمت عملی اور افغانستان سے نیٹو کے انخلاءکے بارے میں آراءبعض جرائد کا موضوع رہیں ۔ عیسائی چرچ میں جنسی زیادتی کے واقعات پر تنقید ی تبصرہ ۔ ٹائم سکوائر بم حملے کا احوال اور حجاب و نقاب کے بارے میں مغرب کے بعض رویوں پر تنقید بھی زیر بحث موضوعات میں شامل ہے ۔ البتہ بر طانیہ میں منعقدہ قومی انتخابات ، اجمل قصاب کے خلاف فرد جرم ، ایران میں پاکستانی سفیر پر حملہ نیز جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کو پھانسی اور کرغیستان میں فسادات کے حوالے سے کوئی تبصر ہ سامنے نہیں آیا۔
جواب دیں