مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء

چرچ اورجنسی زیادتی کے واقعات

چرچ میں عبادت اورحصول برکت کے لیے آنے والی خو اتین اور بچوں کے ساتھ دنیا میں مختلف جگہوں پر راہبوں اور کارڈنیلوں کی جنسی زیادتی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں اوراخباری اطلاعات کے مطابق پاپائے اعظم بینڈکٹ کی طرف سے  بعض جگہوں پر اس کمزوری کا اعتراف بھی سامنے آیا ہے۔اس بارے میں "مکالمہ بین المذاہب "نے اداریہ تحریر کیا ہے جس میں ان واقعات کو چرچ کی تاریخ کا حصہ قرار دیا گیا ۔ چنانچہ جریدہ لکھتاہے "یہ واقعات کو ئی نئے نہیں ہیں کلیسا کی تاریخ اس سے بھری پڑی ہے البتہ اب یہ واقعات میڈیا میں موضوع بحث بن گئے ہیں اور یو ں یہ پو را غیر فطری نظام ہل کر رہ گیا ہے”، جریدہ پوپ کے اس اعتراف کہ "وہ ایک زخمی اور گنہگا ر چرچ کے سربراہ ہیں” ، کا حوالہ دیتے ہو ئے لکھتا ہے کہ ” جس طرح پوپ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک زخمی اور گنہگار چرچ کے سربراہ ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ یہ تسلیم کریں کہ عیسائی مذہب کا پورا ڈھانچہ زخموں سے چورچور ،گناہوں سے لبریز اور متعفن ہوچکاہے ،ا ن کی یہ جرات دو ارب عیسائیوں کو فطرت کی طرف لانے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ” [55]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے