مباحث جولائی ۲۰۱۰ ء
ٹائم سکوائر بم حملہ کیس
امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع تجارتی مرکز ٹائم سکوائر پر ناکام بم حملے کے مبینہ ملزم فیصل شہزاد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور اخباری اطلاعات کے مطابق انہوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ "الاعتصام” نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے:”امریکہ نے اب ٹائم سکوائر کا نیا ڈرامہ شروع کر دیا ہے جسے۱۱/ ۹ اور ۷/۷ جیسی سازشوں کا تسلسل ہی کہنا چاہیے ۔۔۔اس ڈرامے کا مقصود میڈیا سے خالد خواجہ[56] کے قتل اور این آراو پرعدالت عظمٰی کے احکامات کو تاخیر وتاویل کے مختلف حربوں سے غائب کرنا مقصود ہے ۔اور دلچسپ با ت یہ ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں براہ راست فوجیں اتارنے کی دھمکی بھی دی ہے”۔[57]
” ضیائے حرم ” اس ضمن میں اپنے تبصرے میں لکھتا ہے ” فیصل شہزاد کے بارےمیں کی جانے والی کارروائی اس بات کی چغلی کھا رہی ہے کہ یہ سارا ڈرامہ امریکی انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی سازش ہےتا کہ پاکستا ن کو بدنا م کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔” جریدہ ملکی حکمرانوں کے بارے میں لکھتا ہے ” خداکرے ہما رے حکمران جرأ ت سے کام لیں اور امریکہ سے کہہ دیں کہ تم خدا نہیں کہ ہم تمھاری ہر ڈکٹیشن تسلیم کرتے چلے جائیں۔”[58]
جواب دیں