مباحث، جولائی ۲۰۱۱ ء
پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں سعودی عرب کا کردار
پاکستان میں دہشت گردی کی مسلسل کاروائیوں کو ایک عشرہ ہونے کو ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کاروائیون کی ذمہ داری عموماً تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔ اس بات کا تذکرہ تو بیشتر جرائد میں ملتا ہے کہ ان کاروائیوں کے پیچھے در اصل امریکہ کا ہاتھ ہے لیکن شیعہ اور بریلوی مکتبہ فکر کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ طالبان امریکہ اور سعودی عرب ایک ہی ہیں اور یہ سب کچھ سعودی عرب کی ایما پر ہو رہا ہے۔ "منتظر السحر” میں جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلی اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما علامہ راغب نعیمی کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ "علامہ صاحب، آپ کی نظر میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں کون ملوث ہے؟” تو ان کا جواب تھا کہ "یہ سوال تو آپ کسی چھوٹے بچے سے بھی پوچھیں گے تو آپ کو بتا دے گا کہ کون ملوث ہے۔ در اصل امریکہ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتا۔ اس کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے خوف ہے اس لیے اس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے یہاں اپنے پالتو رکھے ہوئے ہیں جو سعودی عرب کی ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کرتے ہیں، بم دھماکے کرواتے ہیں اور خود کش حملے بھی وہی لوگ کر وا رہے ہیں[16]۔
جواب دیں