مباحث، جولائی ۲۰۱۱ ء
پاکستان میں سعودی عرب کے خلاف مہم
بحرین میں ہونے والے احتجاج اور اس کی روک تھام کے لیے حکومتی کارروائی اور سعودی عرب کی طرف سے حکومتِ بحرین کے ساتھ کیے جانے والے تعاون کے بعد سے پاکستان میں سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز ہو گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں بینر ز، پوسٹرز اور چاکنگ کی گئی اور آل سعود کو مختلف القابات سے موسوم کیا گیا۔ اس حوالے سے ایک اہلحدیث اور دو دیوبندی جرائد نے اداریے تحریر کیے ہیں۔
"ختم نبوت” نے کسی ملک یا مسلک کا نام ذکر نہیں کیا تا ہم "الخیر” اور "صحیفہ اہل حدیث” نےاس حوالے سے ایران کا نام ذکر کیا ہے ۔ جریدے لکھتے ہیں کہ ابتدائے اسلام سے ہی اہل فارس ( ایران) کی جانب سے اسلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے خلاف معاندانہ رویےتاریخ کا حصہ ہیں۔ "صحیفہ اہل حدیث” لکھتا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کا خفیہ اتحادی ہے۔ اگرچہ بظاہر ایک دوسرے کی شدید مخالفت کرتے ہیں لیکن ایک دوسرے کے مفاد کے خلاف کبھی کام نہیں کرتے۔ پہلے ان کے گٹھ جوڑ سے عراق میں صدام کی حکومت کا خاتمہ کر کے امریکہ نے ان کو مسلط کیا اور اب یہ سلسلہ دیگر عرب ممالک بحرین، شام، لیبیا اور سعودی عرب تک دراز ہو رہا ہے۔ امریکہ اور اتحادی اسلحہ کے ذریعہ حملے کر رہے ہیں اور اہل فارس بیانات کے ذریعے سے ان ممالک کے خلاف نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔ بطور خاص حرمین شریفین کے پاسبان سعودی عرب کے خلاف[15]۔
جواب دیں