مباحث مارچ ۲۰۱۰ ء
مصر اورنائیجیریا میں عیسائی مسلم فسادات
مصرمیں ۷جنوری ۲۰۱۰ء اور ملائشیا میں ہونے والے حالیہ عیسائی مسلم فسادات کے حوالے سے "نوائے اسلام ” نے شذرہ تحریر کیا ۔جریدے کے خیال میں عیسائی مسلم تصادم کی تاریخ اگرچہ کافی پرانی ہےمگرگزشتہ عشرے میں اس طرح کے واقعات کا تواتر کے ساتھ رونماہونے کے مقاصد مسلم معاشرے کو برداشت ،تحمل اور اعتدال سے عاری قراردیے جانے کی کو شش کاحصہ ہیں۔ جریدہ لکھتا ہے”مسلمانوں کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈا کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یورپ میں تارکین وطن انتہائی بدتر زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں مسلم ممالک میں اقلیتوں سے کہیں زیادہ برے حالات کا سامنا ہے۔بہر حال ناانصافی کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے البتہ صرف مسلمان ممالک پر نظر رکھ کر اپنے ملک کے حالات سے نظریں پھیرنے کا مغربی طرز عمل کسی طورقابل قبول نہیں”۔[53]
دوسری جانب نائیجیریا میں ۱۹جنوری سے شروع ہونے والےعیسائی مسلم فسادات کے نتیجے میں سینکڑو ںمسلمانوں کی ہلاکت پر”ضرب مومن” نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ دنیا میں اسلام کے پیروکاروں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے نائیجیریا کا واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔جریدہ اس ضمن میں سانحہ گوجرہ [54] اور ان حالیہ واقعات کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے کردار سے نالاں دکھا ئی دیتا ہے ۔جریدے کے خیال میں سانحہ گوجرہ کے وقت تو دنیا بھر میں طوفان کھڑا ہو گیا تھا ،اپنے اور غیر سبھی مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے مگر آج ان واقعات پر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔جریدہ مسلمان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتا ہے "اگرمسلمان ممالک نے غفلت نہ چھوڑی اور آنے والے خطرات کا تدارک نہ کیا تو انہیں ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔یہ وقت ہےکہ مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ او آئی سی کو بھی فعال کیا جائے”۔[55]
حواشی
.[1] اداریہ "قومی اور ملکی مفادا ت کے "خیر خو اہ ۔۔۔؟” حالات و واقعات کا دیانتدارانہ تجزیہ”، ماہنامہ بینات کراچی، جنوری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
. [2] اداریہ "آئین کی بالا دستی ۔۔۔ وقت کی اہم پکا ر !”، ماہنامہعرفات لاہور ، فروری۲۰۱۰ء (بریلوی)، اداریہ”استثنا۔۔۔لیکن کیو ں !”،ہفت روزہ الاعتصام لاہور، دسمبر ۲۵ـ ۳۱، ۲۰۰۹ء (اہلحدیث) اداریہ "عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ”، ماہنامہالحامدلاہور، جنوری۲۰۱۰ء (دیوبندی)
.[3] اداریہ”این آ ر او : حکو مت تحفظا ت کاشکا ر ہو کر مسائل میں اضافہ نہ کرے”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، دسمبر۲۵ـ۳۱، ۲۰۰۹ ء، اداریہ” این آ ر او اور لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کر دیا جائے” ، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، جنوری ۲۹ – فروری ۰۴ ، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ”پاکستان کے معاشی استحصال کے اسباب "، ہفت روزہختم نبوت کراچی، جنوری ۰۱ـ۰۷ ،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
.[4] اداریہ "سپریم کو رٹ کا تاریخ سا ز فیصلہ اور اسکے اثرات”، ماہنامہ سوئے حجازلاہور ، فروری۲۰۱۰ء (بریلوی)، اداریہ”عدالت عظمی ٰ کے تفصیلی فیصلے کے بعد ۔۔۔” ، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، فروری ۰۵ـ۱۱، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
.[6] اداریہ "این آ ر او کا فیصلہ ۔۔۔ اخلاقی تقا ضے پورے کیے جائیں "، ماہنامہ الجامعہ جھنگ، جنوری۲۰۱۰ء (بریلوی )
.[7] اداریہ "سپریم کو رٹ کا تاریخ سا ز فیصلہ ! رسوائے زمانہ این آ ر او کا خاتمہ "، ماہنامہ کا روان قمر کراچی، جنوری۲۰۱۰ء (بریلوی )
.[8] واضح رہے کہ این آ ر او کا قانو ن سابق صد ر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں تجویزاور منظور کیا گیا تھا۔
.[9] اداریہ”عدالت عظمی ٰ کا مستحسن اور تاریخی فیصلہ!”، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، جنوری۰۱ـ۰۷، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)، ڈ اکٹر صفد ر محمود ” قوم کا خون چوسنے والے۔۔۔؟”، سہ ماہی مجلة الجامعہ السلفیہ اسلام آباد، دسمبر ۲۰۰۹ءـ فروری ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
.[10] اداریہ "۔۔۔ انجام گلستاں کیا ہو گا !” ، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور، فروری ۰۹ـ۱۵، ۲۰۱۰ء (غیر مسلکی)
[11] ۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اسکی زیادہ وجہ شہرت ۱۰ محرم ۶۱ھ کو پیش آنے والا واقعہ یعنی پیغمبر اسلام ﷺ کے نواسے حضرت حسینؓ کی شہادت ہے ۔ شیعہ برادری اس مہینے کو ماتم کے طور پر مناتی ہے اور اس مو قع پر ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں ۔ مذکورہ بم دھماکے اسی طرح کے ایک جلوس میں ہوئے۔
[12] ۔ اداریہ”سانحہ عاشورا کراچی ۔ ملت تشیع کے خلاف دو دہائیوں سے جاری دہشت گردی کا تسلسل ”، عبداللہ کھوکھر ”سانحہ عاشورہ ہم سرخرو ہو گئے”، ارشاد حسین نا صر ”بم دھماکہ” ، ماہنامہ افتخار العارف لاہور، جنوری ۲۰۱۰ء ، اداریہ ”ایسا نہ ہو کہ درد بنے درد لادوا ، ماہنامہ افتخار العارف لاہور، فروری ۲۰۱۰ء (شیعہ)، اداریہ ”ملت جعفریہ کے خلاف نئی سازش”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، جنوری ۱۵– ۲۱ ، اداریہ”کراچی ایک بار پھر لہولہان ” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، فروری ۱۲– ۱۸، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[13]۔ اداریہ”پاکستان اور کراچی کی حالیہ تباہی ”، ماہنامہ بینات کراچی، فروری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ ” حقیقی دشمن کو پہچانیں”، ماہنامہ الخیرملتان ، فروری ۲۰۱۰ ء (دیوبندی)، اداریہ ”چالیس دن میں دوسرا قتل عام ” ، ہفت روزہ ختم نبوت کراچی، فروری ۲۳ – ۳۰، ۲۰۱۰ ء (دیوبندی)، اداریہ ”سانحہ کراچی : غیر جانبدار رویے کی ضرورت ”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، جنوری ۰۸- ۱۴ ، ۲۰۱۰ ء (دیوبندی)
[14] ۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے ۲۱ جنوری ۲۰۱۰ء کو دورہ پاکستان کے موقع پرقومی اخبارات میں شائع ہونے والے ان کے اس بیان کی طرف اشارہ ہے جس میں انہوں نے کہا کہ "بلیک واٹر پاکستان میں کام کر رہی ہے”۔
[15]۔ اداریہ”قومی خود مختاری کے لئے عوامی تحریک ”، ماہنامہ محدث لاہور ، جنوری۲۰۱۰ء (اہلحدیث)، اداریہ”ان بطش ربک لشدید {بے شک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے }” ،ہفت روزہ اہلحدیث کراچی ،جنوری۲۲ـ۲۸، ۲۰۱۰، اداریہ ”مفاد اور تضاد کی سیاست سے خودکش حملوں تک ”،ہفت روزہ اہلحدیث کراچی،فروری ۰۵ـ۱۱، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث) اداریہ”ملک میں سازگار پالیسی بنائی جائے ”، ماہنامہ الحامدلاہور ،فروری۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ”عوام کی خاطر مثبت فیصلے ”،ہفت روزہ الاعتصام لاہور ، فروری۰۵ـ۱۱، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)، سلمان رضا ”2010ءپاکستان کو درپیش چیلنجز”، ماہنامہ افتخار العارف لاہور،فروری ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[16] ۔ خوارج سے اشارہ اس گروہ کی طرف ہے جس نے چوتھے مسلمان خلیفہ حضر ت علیؓ کی حکو مت کے خلاف بغاوت کی تھی۔ مسلمانوںمیں اسےعموماًگمراہ فرقہ سمجھا جاتا ہے ۔
[17] ۔ علامہ ڈ اکٹر محمد طاہرالقادری ”دہشت گردی اور فتنہ خو ارج ” ، ماہنامہ منہاج القرآن لاہور ،جنوری ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[18] ۔ اداریہ "سر دلبراں دہشت گردی کےخلاف پوری قوم کی بیداری ضروری ہے "، ماہنامہضیا ئے حرم لاہور ،جنوری ۲۰۱۰ء (بریلوی )
[19] ۔ اداریہ”سلامتی کا ایک ہی راستہ "، ماہنامہالخیرملتان،جنوری ۲۰۱۰ء ، (دیوبندی)، اداریہ "امن وامان کا مسئلہ "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی”، جنوری ۰۱ – ۰۷، ۲۰۱۰ء ، (دیوبندی)، اداریہ”مساجد میں دہشت گردی "، ماہنامہاسوہ حسنہ کراچی، جنوری ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)، اداریہ "آگ اور خو ن کا کھیل اور فتوے "، ماہنامہ خطیب لاہور، جنوری ۲۰۱۰ء (غیر مسلکی )
[20] ۔ اداریہ ”سیاست دانوں کے مثبت تدبر کا مظاہرہ "، ماہنامہالجامعہ جھنگ ،جنوری ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[21] ۔ اداریہ” این آ ر او اور لاپتہ افراد کا معاملہ جلد حل کر دیا جائے” ، ہفت روزہ ضرب مومنکراچی، جنوری ۲۹ – فروری ۰۴، اداریہ”جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے ؟”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، جنوری ۱۵ـ۲۱، ء۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[22] ۔ مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ (جنرل سیکریٹری) وفاق المدارس العربیہ پاکستان ہیں ۔
[23] ۔ دینی طبقات کے ہاں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ دوسرے آسمانی مذاہب عیسائیت اور یہودیت وغیرہ اپنی اصل تعلیمات کو چھوڑ چکے ہیں۔
[24] ۔ مولانا محمد حنیف جالندھری ”مدارس پر چھاپے ۔۔۔۔۔ایک سوچا سمجھا منصوبہ”، ماہنامہالبلاغ کراچی،جنوری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)اور ماہنامہ الفاروق کراچی، جنوری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، مدیر کے قلم سے "وفاق المدارس العربیہ کے فیصلے "، ماہنامہ وفاق المدارس ملتان، فروری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ”مدارس کا روشن کردار”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، فروری ۱۲ـ۱۸، ء۲۰۱۰ء ، (دیوبندی)،ادارہ ” دینی مدارس میں عصری علوم کی ضرورت امکانات اور مشکلات کا ایک جائزہ "، ماہنامہ بینات کراچی ،فروری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[25] ۔ اداریہ” وطن عزیز بحرانوں سے دوچار”، ماہنامہحق چاریارلاہور، فروری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ "رحمن ورحیم پروردگار کی عظیم نعمت پاکستان کی معیشت بربادی کے دہانے پر”، ماہنامہکاروان قمرکراچی ، فروری ۲۰۱۰ء (بریلوی )، اداریہ”حق حکمرانی ”، ہفت روزہ الاعتصام لاہور ، جنوری ۲۲ـ۲۸، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)،اداریہ”بجلی کے نرخ نہ بڑھاؤ ۔۔۔نئے ڈیم بناؤ”، ہفت روزہ اہلحدیث کراچی،جنوری۰۸ـ۱۴،اداریہ ”سمندر سے پیاسے کو ملے شبنم”، جنوری ۱۵ـ۲۱،محمد جمیل اطہر ”پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ”، ہفت روزہ اہلحدیث کراچی، فروری۱۹ـ ۲۵، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[26] ۔ علامہ رشید احمد مرتضائی ”بسنت ۔۔۔ثقافتی دہشت گردی "، ماہنامہ عرفات لاہور، فروری ۲۰۱۰ء (بریلوی)،شہزاد احمد شیخ ” اسلامـبسنت اور پتنگ بازی "، ماہنامہ کاروان قمر کراچی، جنوری ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[27] ۔ ابو انس ”کچھ اسکا بھی علاج اے چارہ گر ہے کہ نہیں ؟ "، سہ ماہی نداء الجامعہ کراچی،جنوری،فروری، مارچ ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[28] ۔ اداریہ ”بھینٹ”، پندرہ روزہ صحیفہ اہلحدیث کراچی، جنوری۱۸، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[29] ۔ حافظ محمد اشرف فاروقی ”نیو ائیر اور اسکے تقاضے "، ماہنامہ تعلیم القرآن راولپنڈی”، دسمبر ۲۰۰۹، جنوری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[30] ۔اداریہ ” ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے !”، ماہنامہ میثاق لاہور، جنوری ۲۰۱۰ ء (غیر مسلکی)
[31] ۔پروفیسر حافظ محمد فاروق”ماہ محرم الحرام کی فضیلت واہمیت "، ماہنامہ مجلۃ اسوہ حسنہ کراچی،جنوری ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[32] ۔ اداریہ ” عشرہ فاروق وحسین "، ماہنامہ خیرالعمل لاہور، جنوری ۲۰۱۰ ء (شیعہ)
[33] ۔ اداریہ ” اعضا کی پیوند کاری”، ماہنامہ اشراق لاہور،فروری ۲۰۱۰ ء (غیر مسلکی)
[34] ۔اداریہ ” دینی جدوجہد کے عصری تقاضے اور مذہبی طبقات”، ماہنامہ الشریعہ لاہور،فروری ۲۰۱۰ ء (غیر مسلکی)
[35] ۔اداریہ "اتحاد”،ماہنامہ وفاق المدارس لاہور،جنوری ۲۰۱۰ء، (دیوبندی)
[36] ۔ جناب پروفیسر محمد نواز "امت مسلمہ میں فرقہ واریت کی ایک وجہ "، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، جنوری ۱۵ـ۲۱ ، ۲۰۱۰ء، (دیوبندی)
[37] ۔ اداریہ "دوغلی پالیسی ۔۔۔افغانستان میں امریکا کی ہار کا سبب "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، فروری ۱۹ـ۲۵، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[38] ۔ اداریہ "پاک ، ایران اور افغان مشترکہ حکمت عملی”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی،جنوری ۲۲ـ۲۸، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[39] ۔افغانستان کے معروف گروپ شمالی اتحاد کی طرف اشارہ ہے۔
[40] ۔ اداریہ "نیٹو کمانڈر کی دہائی ،امریکہ اور پاکستان "، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور ، فروری ۱۲ـ۱۸،انور غازی”افغانستان کا مستقبل طالبان ہیں”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور ، جنوری ۱۹ـ۲۵، ۲۰۱۰ء (غیرمسلکی)
[41] ۔شذرہ”امریکا کی ایک اور سفارتی ناکامی”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، جنوری ۲۲ـ۲۸، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[42] ۔ شذرہ”ہیٹی میں زلزلہ اور امریکی عزائم”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، جنوری ۲۲ـ۲۸، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[43] ۔ اداریہ "عالمی ماحولیاتی کانفرنس اور دوغلا امریکی رویہ "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی،دسمبر ۲۵ـ۳۱، ۲۰۰۹ء (دیوبندی)
[44] ۔ اداریہ "آج ہمیں ضرورت ہے!”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور ، فروری ۱۶ـ۲۲، ۲۰۱۰ء (غیرمسلکی)
[45] ۔ اداریہ "بت کدے میں برہمن کی پختہ زناری بھی دیکھ !”، ماہنامہ بینات کراچی، جنوری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)، اداریہ "اعدائے اسلام کی تنگ نظری "، ہفت روزہ ختم نبوت کراچی، جنوری ۲۳ـ۳۱، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[46] ۔ محترم نصرت مرزا”یورپ ۔۔۔اذان دینے اور میناروں کی تعمیر پر پابندی”، ماہنامہ الفاروق کراچی، فروری ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[47] ۔ اداریہ "پھر سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت”، ہفت روزہ ختم نبوت کراچی ، فروری ۱۶ـ۲۲، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[48] ۔ اداریہ "توہین آمیز خاکے اور یورپ کےخبث باطن کا مظاہرہ !”، ہفت روزہ اہلحدیث کراچی، جنوری ۲۹ ـ فروری ۰۴، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[49] ۔ اداریہ "دیرینہ مسائل کے حل کی طرف پیش قدمی ہو نی چاہیے”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، فروری ۱۲ـ۱۸، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[50] ۔ شذرہ”پاک بھارت مذاکرات کی نئی کو شش "، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، فروری ۱۲ـ۱۸، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[51] ۔ اداریہ "مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے !!!”، ہفت روزہ اہلحدیث کراچی، فروری ۱۲ـ۱۸، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[52] ۔ اداریہ "مسئلہ کشمیر کا اصل محرک”، ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام گوجرانوالہ ، فروری ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[53] ۔ شذرہ”عیسائی مسلم فسادات "، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، جنوری ۱۵ـ۲۱، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[54] ۔ یکم اگست ۲۰۰۹ کو صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہو نے والے مسلح تصادم کی طرف اشارہ ہے ۔
[55] ۔ اداریہ "نائیجیریا میں افسوسناک فسادات "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، جنوری ۲۹ـ فروری ۰۴، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
جواب دیں