مباحث، مارچ ۲۰۱۱ء

مباحث، مارچ ۲۰۱۱ء

وکی لیکس کے انکشافات

آسٹریلین شہر جولین اسانج کی خفیہ ویب سائٹ وکی لیکس کی طرف سے  پاکستان کے بارے میں سامنے آنےوالے انکشافات  اور ان پر تبصروں کے حوالے سے گزشتہ اشاعت میں ذکر آچکا ہے ۔ رواں دوماہی میں ” منتظر السحر” نے وکی لیکس پر بحث کرتے ہوئے اس  امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ اس رپورٹ کا مقصد مسلم ممالک میں انتشار پھیلا کر ان ممالک کو غیر مستحکم کرتے ہوئے امریکہ کی گرفت مضبوط کرنا ہے  ۔ جریدے کے خیال میں  وکی لیکس رپورٹ کی صداقت محل نظر ہے  اور ان انکشافات کا مقصد مسلم امہ کو نشانہ بنانا ہے ، جریدہ لکھتا ہے ” وکی لیکس کے انکشافات کا جائزہ لیا جائے تو ۴ نکات اخذ ہوتےہیں ۔ ۱۔ اسلامی دنیا کو ایک دوسرے سےخطرہ ہے ، ۲-پاکستانی فوج اور سیاستدان سب کرپٹ ہیں ، ۳- دنیامیں امریکہ کا حکم چلتاہے اور ۴- تمام اسلامی ممالک امریکہ کے لیے بھی اور خود ایک دوسرے کے لیے بھی ناقابل اعتمادہیں۔ ان چار نکات سے دو ہدف واضح ہوتے ہیں ایک عالم اسلام کے درمیان بڑھتی ہوئی وحدت اور ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنے کے لیے ملت اسلامیہ کو آپس میں بدظن کیاجائے تاکہ مسلمان باہمی اتحاد اور ایک دوسرے کی مدد کرنے  کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، دوم دنیا کو سطحی قسم کی غیر مفید بحثوں میں الجھا کر استعمار کے اصل منصوبوں سے لوگوں کو غافل رکھا جائے ۔ اس لیے یہ کہنا بے جا نہیں کہ وکی لیکس کی دستاویزات میں خطرنا ک بات یہ ہے کہ ان میں شامل سچ سے تو ہم سب آشنا ہیں لیکن وہ جھوٹ جس میں یہ سچ ملا ہوا ہے ، اور وہ جھوٹ جسے چھپانے کےلیے یہ جھوٹ بولاگیا ہے اس سے ہم سب غافل ہیں”[27]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے