مباحث، مارچ ۲۰۱۱ء
قومی اُمور
سال ۲۰۱۱ ء کی پہلی دوماہی جنوری فروری میں قومی نوعیت کے جن اہم موضوعات کو دینی جرائد نے اپنے صفحات کی زینت بنایا ان میں قانون انسداد توہین رسالت میں تبدیلی کی بحث سب سے اہم ہے ۔ دوپاکستانی شہریوں کے امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بھی جرائد نے اظہار خیا ل کیا ہے اس کےعلاوہ پاکستا ن کی داخلی سیاست کو بھی موضوع ِ بحث بنایا گیا ہے ان میں ایوان اقتدا ر میں سیاسی ہلچل ، مہنگائی، گیس اور بجلی کا بحران ، کرپشن اور بدعنوانی اور سرحدوں کی صورت حا ل قابل ذکر ہیں ۔ البتہ قومی نوعیت کے اہم مسائل جن کی جانب جرائد نے توجہ نہیں دی ان میں۱۹ ویں آئینی ترمیم ، ،بلوچستان میں سونے اور تانبے کی کان ( ریکوڈک) کے معاملات میں پاکستان کے مفادات کے خلاف کیے گئے معاہد ے کا معاملہ اور شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ سے الگ کرنا شامل ہیں .
جواب دیں