مباحث مئی ۲۰۱۰ ء
کرغیزستان حکو مت کا خاتمہ
۷ اپریل ۲۰۱۰ءکو وسطی ایشاء کے ملک کرغستان میں عوام نے حکو مت کےخلاف بغاوت کی اور اپوزیشن نے اقتدار پر قبضہ کرلیاجبکہ صدرقرمان بیک کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ۔”ضرب مومن ” نے اس حو الے سےادارتی نوٹ تحریر کیا ہے جس میں عالمی طاقتوں روس اورامریکہ کے پس پردہ کردار نیز عوامی محرومیو ں کو اس بغاوت کی وجہ قرار دیا گیا اور ساتھ ہی یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ پاکستان میں بھی ایسی تاریخ دہرائی جاسکتی ہے۔ جریدہ لکھتا ہے ” کرغیزستان میں آنے والا انقلاب صرف عوامی بغاوت نہیں اس میں عالمی طاقتوں کا بھی کچھ مفاد شامل ہے ، تاہم اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ عوام جب کبھی بھی اٹھ کھڑے ہو ں تو بڑے بڑے ایوانوں کو بھی بہا لے جاسکتے ہیں "جریدہ پاکستانی حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھتا ہے ” یہ صورت حال ہمارے حکمرانوں کے سبق سیکھنے کی ہے کہ اگر کرغیزستان میں عوام مشتعل ہوسکتے ہیں تو یہ تاریخ پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے ۔عوام کو اتنا نہ ستایا جائے کہ وہ حکومتی محلات پر ہاتھ ڈالنے پر مجبور ہو جائیں۔”[58]
جواب دیں