مباحث، مئی ۲۰۱۱ء
امریکہ میں قرآن جلانے کا واقعہ
۲۱ مارچ ۲۰۱۱ء کو امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک پادری ٹیری جونز نے قرآن کریم کو جلا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ اس پادری نے یہ منصوبہ گزشتہ سال ۱۱ ستمر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے دن بنایا تھا لیکن کئی اطراف سے مخالفت کے باعث اپنا مذموم ارادہ ترک کر دیا تھا۔ لیکن ۲۱ مارچ کو اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنا دیا۔
تمام ہی مکاتب فکر کے جرائد نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور لکھا ہے کہ دوسروں کے رواداری، امن، جمہوریت اور احترام مذہب کا درس دینے والے مغرب اور امریکہ کا اپنا رویہ افسوس ناک ہے۔ اس مذموم حرکت پر اسے سزا دینے کے بجائے صرف مذمتی بیانات دییے گئے۔ امت مسلمہ کو متفق ہو کر اس طرح کے قبیح افعال کو روکنا ہوگا، لیکن اب تک عالم اسلام کا مجموعی رد عمل مایوس کن ہے۔ جرائد لکھتے ہیں کہ مغرب کی طرف سے کارروائیاں مسلمانوں کے دلوں سے اسلام، رسول اسلام صلی اللہ علیہ و سلم ، قرآن اور دیگر اسلام شعائر کی محبت اور عیقدت کم کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔ اس کا بہترین جواب یہ ہے ہم سنت رسولﷺ ، قرآنی تعلیمات اور شعار اسلام کے ساتھ اپنی وابستگی اور محبت کو مزید بڑھائیں۔ "اہلحدیث” لکھتا ہے کہ یہ فعل انفرادی نہیں بلکہ اسے سرکاری سر پرستی حاصل ہے اور اس طرح کی حرکات سے امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ "ضرب مومن” رقم طراز ہے کہ عالم مغرب کو اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب پر امن مسلمانوں کا صبر جواب دے جائے۔ اس اشتعال کو آواز نہ دیں کیوں کہ یہ حکومتیں نہیں ملک کھا جاتا ہے۔ جریدہ لکھتا ہے کہ اس طرح کی مذموم حرکات سے اسلام دبنے کے بجائے مزید ابھر رہا ہے ۔ قرآن جلانے کی اس حرکت کا جواب مسلمانوں نے اس طرح دیا ہے کہ حفظ قرآن کا رجحان مسلمانوں میں بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال صرف پاکستان میں ۵۵ ہزار حفاظ قرآن تیار ہونے کا امکان ہے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے[34]۔
[1] محمد اسماعیل شجاع آبادی "آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ، لاہور” ہفت روزہ ختم نبوت کراچی، مارچ ۱ – ۷، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
[2] اداریہ "قانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے جدو جہد کرنے والوں کو مبارکباد”، ہفت روزہ ختم نبوت کراچی، مارچ ۱ – ۷، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
[3] اداریہ "مطالبات تسلیم کریں ۔۔۔۔ ریفرنڈم ہو چکا! "، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، فروری ۱۱ – ۱۷، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)
[5] محمد نوید شاہین "گورنر کا جنازہ: عبرت آموز حقائق”، ماہنامہ حق چار یار لاہور، مارچ ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
[6] اداریہ ’’ریمنڈ ڈیوس کیس: امریکی تکبر کا بدترین نمونہ‘‘، ماہنامہ افکار العارف لاہور، مارچ ۲۰۱۱ء (شیعہ)
[9] سلسبیل مجاہد "ریمنڈ ڈیوس: پاکستان فوج کے لیے تُرپ کا پتہ”، ماہنامہ نوائے افغان جہاد، مارچ ۲۰۱۱ء (غیر روایتی دینی حلقہ)
[16] اداریہ "خبر وہ ہوتی ہے ۔۔۔۔ یہ نہیں”، ہفت روزہ الاعتصام لاہور، مارچ ۲۵- ۳۱، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)، اداریہ ’’حکمرانوں نے قوم کے جذبات کو ٹھکرا کر اپنے آقا کو خوش کیا”، ماہنامہ حق چار یار لاہور، اپریل، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)، ابو الحسن ’’ریمنڈ ڈیوس کی اسیری اور رہائی”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور، مارچ ۲۲- ۲۸، ۲۰۱۱ (غیر مسلکی)، شذرہ "المناک واقعہ”،ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، فروری ۱۱ – ۱۷، ۲۰۱۱، (شیعہ)
[17] سلسبیل مجاہد "ریمنڈ ڈیوس: پاکستان فوج کے لیے تُرپ کا پتہ”، ماہنامہ نوائے افغان جہاد، مارچ ۲۰۱۱ء (غیر روایتی دینی حلقہ)
[18] اداریہ "آل سعود: ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو”، ماہنامہ افکار العارف لاہور، اپریل ۲۰۱۱ (شیعہ)
[20] اداریہ "سیاسی مفاہمت کی کہانی”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور، مارچ ۱ – ۷ ، ۲۰۱۱ء (غیر مسلکی)، شذدہ "سیاسی گرما گرمی” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، مارچ ۴ – ۱۰، ۲۰۱۱ء (شیعہ)
[21] اداریہ "سانحہ ایمپریس مارکیٹ: حادثہ یا سازش؟”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، اپریل ۱- ۷، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
[22] اداریہ "ہمارے معاشرے کی زبوں حالی”، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، اپریل ۱۵ – ۲۱، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)، اداریہ "مہنگائی کے جن پر قابو پایا جائے”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، مارچ ۱۱- ۱۷ ، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)، شذرہ "پیٹرول بم سے حملہ”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، مارچ ۴- ۱۰، ۲۰۱۱ء (شیعہ)
[23] اداریہ "یوم پاکستان”، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، مارچ ۲۵ – ۳۱، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)، اداریہ "۲۳ مارچ کا پیغام”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، مارچ ۱۸ – ۲۴، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
[24] اداریہ "۲۳ مارچ کا پیغام”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، مارچ ۱۸ – ۲۴، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)، اداریہ "یوم پاکستان”، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، مارچ ۲۵ – ۳۱، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)، مولانا الطاف الرحمن " پاکستان کو پاکستان بنانے کے لیے ایک اور تحریک پاکستان کی ضرورت ہے”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور، مارچ ۱ – ۷ ، ۲۰۱۱ء (غیر مسلکی)
[25] سید محمد عمران ہمدانی "۲۳ مارچ: قیام پاکستان میں تشیع کا کردار”، ماہنامہ افکار العارف لاہور، مارچ ۲۰۱۱ء (شیعہ)
[28] اداریہ "کرکٹ کا بخار”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، اپریل ۱- ۷، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)، اداریہ "اصل حق دار”، ہفت روزہ الاعتصام لاہور، اپریل ۸ – ۱۴، ۲۰۱۱ء (اہلحدیث)، اداریہ "ذالک یوم التغابن”، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور، اپریل ۵ – ۱۱، ۲۰۱۱ء (غیر مسلکی)
[31] اداریہ "بحرین میں دہرا معیار کیوں”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، مارچ ۴ – ۱۰، ۲۰۱۱ء (شیعہ)، شذرہ "بیداری کی لہر”، ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی، مارچ ۴ – ۱۰، ۲۰۱۱ء (شیعہ) ، سلمان رضا "تحریک آزادی بحرین اور سعودی عرب کا کردار”، ماہنامہ "افکار العارف”، اپریل ۲۰۱۱ء (شیعہ)
[32] اداریہ "لیبیا کے خلاف غیر دانشمندانہ اقدامات اور مستقبل کا لائحہ عمل”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، مارچ ۲۵ – ۳۱، ۲۰۱۱ء (دیوبندی)
جواب دیں