مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء

مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء

بر طانوی وزیر اعظم کا پاکستان کے بارے میں بیان

بر طانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے  ۲۷، ۲۸ جولائی ۲۰۱۰ء کو  بھارت  کا دورہ کیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق  انہوں بھارتی شہر بنگلور میں ایک تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا”پاکستان ان گروپوں سے علیحد گی اختیار کر ے جو  دہشت گر دی کو فروغ  دے رہے ہیں  ہم ہر گز یہ بر داشت نہیں کریں گے کہ اس ملک سے  دہشت گر دی کو فروغ ملے  چاہے وہ بھارت ہو ،  افغانستا ن یا دنیا کے کسی  اور ملک کے خلاف  ہو "۔ دینی جرائد میں سے ” نوائے اسلام ” نے اس بارے میں شذرہ تحریر کیا ہے جس میں ان کے اس بیان کی مذمت کے ساتھ ساتھ حکمرانوں اور عوام کی بے حسی کا رونا رویا گیا ہے ۔

جریدے کے خیال میں اس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے تھی  لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ جریدہ لکھتا ہے ” ہمارے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں انہیں بے عزتی بھی عزت افزائی نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس بیان کے باوجود بھی حکومت مطمئن نظر آتی ہے اور صدر زرداری برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں ….. حکومت کے بعد لگتا ہے کہ عوا م نے بھی  بے غیرتی کی سرحد پر قدم رکھ دیا ہے ۔ڈیوڈ کیمرون نے جو کچھ پاکستان کے بارے میں کہا کسی خود مختار ملک کے بارے میں کہا ہوتا تو ایک ہنگامہ کھڑ ا ہوچکا ہوتا ۔”[38]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے