مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء
مشرق وسطیٰ
مشر ق وسطیٰ کے مسائل دینی جرائد کا مستقل موضوع ہیں ۔ گزشتہ دوماہی میں مشرق وسطیٰ کے مسائل میں سے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل کا حملہ ، ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیاں اور شاہ عبد اللہ کا دورہ لبنا ن زیر بحث آئے ۔
فریڈم فلوٹیلا پر اسر ائیلی حملہ: رواں سال ۲۱ مئی کو ترکی کی طرف سے غزہ کے محصورین کے لئے ایک امدادی قافلہ ’فریڈم فلوٹیلا‘ کے نام سے روانہ کیا گیا۔ اس قافلے میں ۴۰ ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریبا ۸۰۰ افراد شامل تھے۔ ہزاروں ٹن امدادی سامان اور ادویات لے کر جانے والے اس قافلے پر اسرائیل نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ بین الاقوامی سمندر میں غزہ سے ۶۵ کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ مباحث کے گزشتہ شمارے میں اس واقعے کے حوالے سے دینی جرائد کی آرا ء کا تفصیلی جائزہ لیا جا چکا ہے تا ہم بعض جر ائد نے اس با ر بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس میں واقعے کی مذمت کے اعادہ کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور امریکہ کے کردار پر تشویش ظاہر کی گئی نیز اس موقع پر ترکی کے کردار کو قابل رشک قرار دیاگیا ۔
جریدہ "دعوت تنظیم الاسلام ” لکھتا ہے ” اگر چہ اس حملے کی وجہ سے اسرائیل کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا، اقوام متحدہ اور نیٹو نے اس کی مذمت کی ، پوری دنیا میں اسکے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ، اس سب کا تقاضا یہ تھا کہ اقوام متحدہ اس منہ زور گھوڑے کولگام دیتی ، لیکن یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے جب کہ امریکہ کی مکمل پشت پناہی اسرائیل کو حاصل ہے”۔ جریدے نے الزام عائد کیا کہ ” پاکستان اور عالم اسلام میں ہونے والی تخریب کاریوں کے پیچھے بھی ’را‘ اور ’موساد‘ اور ’سی آئی اے‘ ہی کا ہا تھ ہوتا ہے لیکن نام اسلامی انتہا پسندوں اور طالبان کا لے لیا جاتا ہے۔”[49]
"المباحث الاسلامیۃ” لکھتا ہے اگرچہ اس اندوہناک واقعہ نے مغربی ذرائع ابلاغ اور اقوام میں اسرائیل کےبارے میں نرم گوشہ کسی حد تک کم کیا ہے لیکن اس کے باجود اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئی معقول کارروائی نہیں کی ۔ جریدہ لکھتا ہے کہ” آج اگر ساری دنیا کے حالات پر نظر ڈالی جائے تو عالمی سیاست کا محور اسلام اور مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کے اہم مسائل مسئلہ کشمیر، فلسطین کو حل کرانے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جاتی لیکن مشرقی تیمور میں عیسائیوں کو ایک الگ ملک بنانے میں کسی تاخیر سے کام نہیں لیا گیا، اور اب یہی کھیل سوڈان میں کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے میں امت مسلمہ اور مسلم حکمرانوں کو ترکی کے وزیر اعظم اور صدر کے کردار سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔”[50]
"البلاغ” اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے "کہ امریکہ جہاں کتوں اور جانوروں کے حقوق کے چرچے ہیں اس میں فلسطین کے مظلوم و محصور اور بھوکے پیاسے بے لباس مسلمانوں کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھی….. کیا اسرائیل کی یہ حرکت امریکی پشت پناہی کے بغیر ہو سکتی ہے؟؟، اور اگر اسرائیل کی جگہ کوئی دوسرا ملک یہ حرکت کرتا تو کیا امریکہ پھر بھی یونہی خاموش رہتا؟؟۔”جریدہ اس موقع پر ترکی کے کردار کو مثالی قرار دیتا ہے۔[51]
ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی نئی پابندیاں: ایران کی جانب سے ایٹمی توانائی کے حصول کے لئے یورینیم کی افزودگی کے باعث امریکہ، یورپ اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے پہلے بھی پابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سال ۹ جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے لئے قرار داد پیش کی گئی، ۱۵ رکنی کونسل میں سے ۱۲ نے قرارد ادکے حق میں ووٹ دیا جبکہ ترکی اور برازیل نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس موضوع پر مباحث کے گزشتہ شمارے میں ایک شیعہ جریدے کی رائےذکر کی جا چکی ہے، اس بار ایک اور شیعہ جریدے ماہنامہ "العارف "نے ایک مضمون شائع کیا ہے۔ تفصیلات لکھنے کے بعد مضمون نگار لکھتے ہیں ” یہ پابندیاں اگرچہ ترقی کی راہ میں مشکلات تو پیدا کرتی ہیں لیکن ایران کی پیش رفت کو نہیں روک سکتیں۔ امریکہ کا خیال تھا کہ ایران کو مجبور کر کے اس کا ایٹمی پروگرام ختم کروایا جا سکے گا لیکن ایران نے غیرت کا ثبوت دیا اور پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا پروگرام جاری رکھا….. پابندیوں کا ایک مثبت فائدہ یہ ہوا کہ ایران تمام شعبہ ہائے زندگی میں خود انحصار ی کی طر ف متوجہ ہو گیا ہے۔”[52]
شاہ عبداللہ کا دورہ شام ولبنان : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ نے امن مشن کے سلسلے میں ۲۸ تا ۳۱ جولائی ۲۰۱۰ ء مصر ، اردن ، شام اور لبنان کا دورہ کیا ۔ "نوائے اسلام ” نے اس حوالے سے شذرہ تحریر کیا جس میں ا س دورے کو اسرائیل سے زیادہ ایران کے خلاف قرار دیا ۔ جرید ہ لکھتا ہے ” مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات کے تناظر میں شاہ عبداللہ کا دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے …..لوگ سوچیں گے کہ شاہ عبد اللہ نے اسر ائیل کے خلاف کسی مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے یہ دورہ کیا ، لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ شاہ کے دورے کا مرکزی ایجنڈا اسرائیل نہیں ایران تھا۔ وہ شام اور لبنان کو ایران سے دور کر نا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہو سکیں کیونکہ شام خطے میں ایران کا مضبوط حلیف ہے ” جریدہ مزید لکھتا ہے ” اسر ائیل اور امریکہ کی کسی کارروائی کا دارومدار بھی شام اور لبنان پر ہے ، اگر یہ ممالک عر ب کا زکے لیے صر ف خاموش ہی ہو جائیں تو امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد حاصل ہوسکتے ہیں ، اسی کا ز کے لیے شاہ عبد اللہ نے دونوں ممالک کا دورہ کیا ۔” [53]
حواشی
[1] ۔ واضح رہے کہ دیوبند اور اہلحدیث مکاتب فکر کے نزدیک مزارات پرنذر ونیاز چڑھا نا اور ان سے مدد مانگنا خلاف شریعت خیا ل کیا جاتا ہے ۔
[2] ۔ اداریہ "مزارات اولیا ء پر دہشت گر دی اور اس کے اسباب ” ماہنامہ منہا ج القرآن لاہور،اگست ۲۰۱۰ء (بریلوی)، اداریہ "سردلبراں” ماہنامہ ضیائے حرم لاہور،اگست ۲۰۱۰ء (بریلوی)، اداریہ "درود والے ۔۔۔۔۔۔ بمقابلہ ۔۔۔۔۔۔ بارود والے ” ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام گوجرانوالہ ،اگست ۲۰۱۰ء (بریلوی)۔
[3] ۔ اداریہ”امن کا چلن”،ہفت روزہ الاعتصام لاہور،جولائی۹- ۱۵، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[4] ۔ اداریہ”اصل دشمن کو پہچانا جائے "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، جولائی ۹- ۱۵، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[5] ۔ اداریہ "انڈرڈاگ” ، ہفت روزہ ندائے خلافت لاہور،جولائی ۱۳- ۱۹ ، ۲۰۱۰ء (غیر مسلکی)
[6] ۔ اداریہ”سیلاب کی تبا ہ کاریاں : ریلیف کے کاموں میں تاخیر نہ کی جائے "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی، اگست ۱۳-۱۹،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[7] ۔ شذرہ ”سیلاب اور حکمران ” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۱۳-۱۹،۲۰۱۰ء (شیعہ)
[8] ۔ اداریہ”سیلاب کی تباہ کاریاں ۔۔۔۔ اہل بصیرت کے لیے درس عبرت! ” ، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، اگست ۱۳-۱۹،۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[9] ۔ اداریہ”جعلی اسناد کیس : عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جائے "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی،جولائی ۲- ۸،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[10] ۔ اداریہ”جعل سازی ۔۔۔۔ کا نیا چہرہ”،ہفت روزہ الاعتصام لاہور،جون ۲۵- جولائی ۱، اور اداریہ”انما الاعمال بالنیات "،ہفت روزہ الاعتصام لاہور، جولائی۲- ۸، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)۔
[11] ۔ اداریہ”امیر وغریب کے لیے یکساں سلوک ؟؟ ” ، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، جولائی ۸- ۱۴ ،۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[12] ۔ شذرہ ”جعل ساز عوامی نمائندے” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، جولائی ۱۶- ۲۲،۲۰۱۰ء (شیعہ)
[13] ۔عطا محمد تبسم”جعلی ڈگریوں کے حامل عوامی نمائندے "، ہفت روزہ اخبار المدارس کراچی،جولائی۴-۱۰،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[14] ۔ اداریہ ”تعلیم یا تہذیب "،پندرہ روزہ صحیفہ اہلحدیث کراچی، اگست ۱۳، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[15] ۔ اداریہ "مڈٹرم انتخاب اور باہمی محاذ آرائی قومی مفاد میں نہیں ” ماہنامہ سوئے حجاز لاہور ، اگست ۲۰۱۰ء (بریلوی)۔
[16] ۔ شذرہ ”کراچی جل اٹھا "ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۶- ۱۲ ،۲۰۱۰ء (شیعہ)
[17] ۔ آر اے سید ”کراچی خفیہ اداروں کی لیبارٹری "، ماہنامہ افتخار العارف لاہور، جولائی ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[18] ۔ عباس مرتضیٰ ”حقیقت سے انحراف”، ماہنامہ افتخار العارف لاہور، جولائی ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[19] ۔ ‘اداریہ "کیا پاکستانی عوام دہشت گردی سے نجات پاسکتے ہیں؟ "، ماہنامہ منتظر السحر لاہور، جولائی ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[20] ۔ مفتی غلام الرحمٰن جامعہ عثمانیہ پشاور کے مہتمم اور ماہنامہ العصر کے مدیر ہیں ۔
[21] ۔ اداریہ” دینی مدارس اور امت مسلمہ کے چنداہم مسائل” ، ماہنامہ العصر پشاور، جولائی ۲۰۱۰ ء (دیوبندی)
[22] ۔ اداریہ ”اسلام آباد میں طیارے کا حادثہ "، پندرہ روزہ صحیفہ اہلحدیث کراچی، اگست ۱۳، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)اداریہ”یہ وقت دعا کا ہے "،ہفت روزہ الاعتصام لاہور، اگست ۰۶- ۱۲،۲۰۱۰ء (اہلحدیث) اداریہ”سیلاب کی تباہ کاریاں ۔۔۔۔ اہل بصیرت کے لیے درس عبرت! ” ، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، اگست ۱۳-۱۹،۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[23] ۔ اداریہ”حج اخراجات میں اضافہ، درخواستوں میں کمی "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، جولائی ۱۶- ۲۲ ، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
.[24] اداریہ ”عازمین حج کے لیے کرایہ کم کیا جائے” ، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور ،جون ۲۵- ۳۰، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[25] ۔ اداریہ ” حکومت اور مہنگائی "، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور ،جولائی ۲۹- اگست ۴ ، ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[26] ۔ اداریہ”مہنگائی کے جن پر قابو پانے کی ضرورت "، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، جولائی ۹- ۱۵، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[27] ۔ اداریہ "آرمی چیف کی تین سالہ توسیع اور وزیر اعظم کا احساس تحفظ "، ماہنامہ سوئے حجازلاہور ، اگست ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[28] ۔ اداریہ”جنرل کیانی کا دورہ چین اور گردو پیش کے سیاسی تقاضے”، ہفت روزہ ضرب مومن کراچی ، جون ۲۴- جولائی۱، ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[29] ۔ اداریہ”اسلام اور پاکستان کےخلاف سازش "، ماہنامہ بینا ت کراچی ، جولائی ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[30] ۔ اداریہ”حقیقت چھپ نہیں سکتی "، ماہنامہ حق چار یار لاہور ، جولائی ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[31] ۔ اداریہ”قادیانیوں کے وکیل "، ماہنامہ الخیر ملتان ،اگست ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[32] ۔ روز نا مہ جناح اسلام آباد ، ۱۱جون ۲۰۱۰ء ۔
[33] ۔ اداریہ”روشن منزلوں کا حصول "، ماہنامہ حق چار یار لاہور اگست ۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[34] ۔اداریہ ” روشن منزلوں کا حصول ” ، ہفت روزہ "ندائے خلافت لاہور ، جون ۲۲- ۲۸ ، ۲۰۱۰ء ، (غیر مسلکی)
[35] ۔ واضح رہے کہ سابقہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جمعیت اہلحدیث سیاسی اعتبار سے مسلم لیگ (ن) کے قریب سمجھی جاتی ہے اور رواں سیشن میں جمعیت کے قائد علامہ ساجد میر مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں ۔
[36] ۔ مولانا ابرار ظہیر” بہکی ہوئی نظر قلم ”، ہفت روزہ اہلحدیث لاہور ،جولائی ۱۵- ۲۱ ۲۰۱۰ء (اہلحدیث)
[37] ۔ اداریہ "امریکا سے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ: بہتری اور امید کی کرن” ہفت روزہ ضرب مؤمن کراچی، جولائی ۲۳ – ۲۹، ۲۰۱۰، (دیوبندی)
[38] ۔ شذرہ”برطانوی وزیر اعظم کا شرمناک بیان ” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۶ – ۱۲ ، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[39] ۔ اداریہ "مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات: غیر منطقی طرز عمل کا منطقی رد عمل” ہفت روزہ ضرب مؤمن کراچی، جولائی ۱۶ – ۲۲ ، ۲۰۱۰ء (دیو بندی)
[40] ۔ شذرہ "کشمیر پھر لہو رنگ” ہفت روزہ نوائے اسلام، کراچی، جولائی ۱۶ – ۲۲ ، ۲۰۱۰، (شیعہ)
[41] ۔ فیچر ” بنگلہ دیش میں اسلام مخالف حکومتی اقدامات "، روزنامہ اسلام راولپنڈی ، اگست ۴ ، ۲۰۱۰ ء
[42] ۔ اداریہ "معاہدہ راہداری” ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، اگست ۵ – ۱۱ ، ۲۰۱۰، (اہلحدیث)
[43]۔ شذرہ”افغانستان میں شہری ہلاکتیں ” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۱۳ – ۱۹ ، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[44] ۔ شذرہ”افغانستان کی صورتحال ” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۶ – ۱۲ ، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
[45] ۔ اداریہ”افغانستا ن میں امریکی بد حواسی "، ہفت روزہ ضرب مؤمن کراچی، جولائی۳۰ -اگست ۵ ،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[46] اداریہ”اصل دشمن کو پہچانا جائے "، ہفت روزہ ضرب مؤمن کراچی، جولائی ۹ – ۱۵ ،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[47] اداریہ”کرسٹل کی برطرفی کا بین السطور پیغام "، ہفت روزہضرب مؤمن کراچی، جولائی، ۲ – ۸ ،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[48] اداریہ”ڈچ فوجیوں کا انخلااء، بارش کا پہلا قطرہ "، ہفت روزہ ضرب مؤمن کراچی، جولائی ۱۳ -۱۹ ،۲۰۱۰ء (دیوبندی)
[49] ۔ اداریہ "چشم کشا حقائق”، ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام گوجرانوالہ ، جولائی ، ۲۰۱۰ء (بریلوی)
[50] ۔ اداریہ "فریڈم فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی جارحیت کا ایک اور قدم”، سہ ماہی المباحث الاسلامیۃ بنوں ، جون تا ستمبر، ۲۰۱۰، بنوں (دیو بندی)
[52] ۔ سلمان رضا "ایران پر نئی پابندیاں: کیا ایران کی پیش رفت کو روک سکیں گی؟” ماہنامہ العارف لاہور، جولائی ۲۰۱۰ء، (شیعہ)
[53] ۔ شذرہ”شاہ عبداللہ کا دورہ شام ولبنان” ہفت روزہ نوائے اسلام کراچی ، اگست ۶ – ۱۲ ، ۲۰۱۰ء (شیعہ)
جواب دیں