مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء
قومی اُمور
گزشتہ دوماہی میں دینی جرائد نے جن اہم موضوعات کو موضوع بحث بنایا ہے ، ان میں داتا دربار لاہور میں خو د کش حملہ ، حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں ، اسلام آباد میں طیارے کا حادثہ اور بعض ارکانِ اسمبلی کی جعلی ڈگریوں پر عدالتی فیصلہ اور اسکے بعد کی صورت حال سر فہرست ہیں ۔دھشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ، حج کرایوں میں اضافہ اور مہنگائی ، چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع اور ان کا دورہ چین بھی جرائد کا موضوع رہا ہے ۔ لاہور میں قادیانی مراکز پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد کی صورت حال پر اس بار بھی آراء سامنے آئیں نیز قائد اعظم کے سیاسی نظریا ت کے بارے میں ایاز امیر کے کالم پر رد ِّعمل اور ایم ایم اے کے حوالے سے لکھے گئے پروفیسر نعیم مسعود کے کالم پر اہلحد یث مکتب فکر کا تبصر ہ بھی سامنے آیا ہے ۔ تاہم اسلام آباد میں منعقدہ بین المذاہب کانفرنس ، آرمی آپریشن کے بعد قبائلی علاقوں کی صورت حال ، آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی ،پنجاب اسمبلی میں میڈیا مخالف قرارداد اور پھر اس سے رجوع نیز یوم آزادی کے حوالے سے دینی جر ائد میں کو ئی اظہا ر خیال سامنے نہیں آیا ۔
جواب دیں