مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء

مباحث ستمبر ۲۰۱۰ ء

آرمی چیف  کی مدت ملازمت میں توسیع

وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے ۲۲ جولائی ۲۰۱۰ء کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے  اب وہ نومبر ۲۰۱۳ ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔دینی جر ائد میں سے ” سوئے حجا ز ” نے اس حوالے سے اداریہ تحریر کیا ہے  جس میں اس مسئلے پر مختلف حوالوں سے تحفظا ت کا اظہا ر کیا ہے ، جریدے کے خیال میں جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات اسی وقت پیدا ہوگئے تھے جب امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیکل مولن کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی لیکن اس قدر جلدی میں یہ فیصلہ ہو گا اس کا امکا ن نہیں تھا چنانچہ جریدہ لکھتا ہے ” ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی ہنگامی اور شدید دباؤ کے تحت کیا گیا….. ہمارے ہاں افواج کے سربراہ کی مدت میں توسیع ایک متنازعہ مسئلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس  دوران آرمی چیف بننےکے اہل کئی قابل جرنیل ریٹائر ہو جاتے ہیں ” جریدہ مزید لکھتا ہے ” توسیع کے  تناظر میں وزیر اعظم گیلانی نے عجیب بیان دیا کہ صد ر، وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف ۲۰۱۳ ء تک محفوظ ہیں ۔ ان کے اس بیان کا پس منظر جو بھی ہو انہیں یہ بات پیش نظر رکھنی چاہیے  کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے محفوظ ہونے سے ان کا اور صد ر کا محفوظ ہو نا لازم نہیں آتا کیونکہ اس کے لیے انہیں ایسے اقدامات کرنے ہونگے جن سے نت نئے مسائل میں گھرے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ورنہ ا ن کے اقتدار کا سورج کسی وقت بھی گہنا سکتا ہے ۔”[27]

” ضرب مومن ” نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل ا شفاق پر ویز کیانی کے دورہ چین پر بھی تبصرہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف نے ۱۶تا ۲۰  جون ۲۰۱۰ء  کو  عوامی جموریہ چین کا پانچ روزہ  دورہ کیا جس میں انہوں نے چینی وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کی ، "ضرب مومن” اس حوالے سے اپنے اداریے میں لکھتا ہے "چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا  کہ پاک چین فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں تک  لے جائیں گے ۔ یہ الفاظ چین اور پاکستان کے خصوصی دیرینہ تعلقات میں حالیہ سیاسی تناظرمیں ہونے والے غیرمعمولی اضافے کا بین ثبوت اور جنرل کیانی کے دورے کی کامیابی کی علامت بھی ہیں ۔”[28]

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے