مباحث، مارچ ۲۰۱۲ ء
قومی امور
سال۲۰۱۲ ء کی پہلی دو ماہی میں دفاع پاکستان کونسل، وفاقی کابینہ کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا،بلوچستان کے حوالے سے امریکی سینیٹر کی جانب سے امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرار داد ، اور امریکہ کے لیے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی جانب سے مائک مولن کو لکھے جانے والے خط کے حوالے سے جاری میمو اسکینڈل کیس جیسے مسائل جرائد کا موضوع رہے۔ البتہ قومی نوعیت کے کچھ مسائل ایسے بھی ہیں جو جرائد کی توجہ حاصل نہ کر سکے جن میں بیسویں ترمیم، ناقص ادویہ کی وجہ سے ہونے والی اموات، وزیر اعظم توہین عدالت کیس، سینٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے پیش ہونے والی قرار داد، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ جیسے مسائل اہمیت کے حامل ہیں۔
جواب دیں