’’نصابیات مطالعۂ پاکستان پر قومی مکالمہ‘‘ میں نمائندگی

national

’’نصابیات مطالعۂ پاکستان پر قومی مکالمہ‘‘ میں نمائندگی

پاکستان اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی کی دعوت پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے اسسٹنٹ ریسرچ کوآرڈی نیٹر محمد یٰسین نسیم نے باڑہ گلی، ایبٹ آباد میں ۳ تا ۵ اگست ۲۰۱۴ء منعقدہ ایک علمی مکالمہ میں شرکت کی۔ اس کا عنوان تھا:  ’’نصابیات مطالعۂ پاکستان پر قومی مکالمہ‘‘۔

اس موقع پر آئی پی ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد یٰسین نسیم نے ’’مطالعۂ پاکستان کا نصاب:  ایک ماہر تعلیم کا زاویۂ نظر‘‘ کے زیرِ عنوان پریزنٹیشن دی۔ جس میں مطالعۂ پاکستان کے رائج نصاب کے کئی حصوں کا تقابلی جائزہ عالمی نصابی ماڈل کے ڈھانچے کے ساتھ کیا گیا تھا۔

مطالعۂ پاکستان کے نصاب پر ایک خاص مدت کے بعد نظرثانی کی سفارش کے ساتھ ساتھ، فاضل تحقیق کار نے تجویز کیا کہ حکومت کو اس مضمون کے ماہرین، ماہرینِ تعلیم اور ماہرین نفسیات کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایسا نصاب تیار کرنا چاہیے جو پاکستان کی نظریاتی بنیادوں پر استوار ہو اور جو نوجوان طلبہ و طالبات میں ملی اور قومی احساسات کو پروان چڑھائے نیز انہیں عصرِ حاضر میں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے۔

اس علمی و تعلیمی پروگرام میں ملک بھر سے اسکالرز، ماہرین اور علمی شخصیات نے شرکت کی اور ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس میں سازگار ماحول میں شرکاء نے ایک دوسرے کے تجربات اور خیالات سے استفادہ کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے