نظام محصولات اور معیاری طرز حکمرانی، غیر محصولاتی آمدنی کے ریاستی سیاست پر اثرات۔ پاکستان کا تجربہ
اس مضمون کے دو حصے ہیں۔ پہلا حصہ دو مختلف موضوعات پر لکھی گئی تحریروں کا علمی جائزہ پیش کرتا ہے۔ (الف) نظام محصولات اور معیاری طرز حکمرانی کے مابین تعلق، (ب) غیر محصولاتی آمدنی کے ریاستی سیاست پر اثرات، اس جائزے سے متعدد نتائج اخذ کیے گئے ہیں، ان نتائج کی مناسبت اور موزونیت کا پاکستان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ مناسب محصولاتی آمدنی کی کمی نمائندہ اور جمہوری اداروں اور اقدار کی رفتار کار کو متاثر کرتی ہے اور دوسرا یہ کہ غیرمحصولاتی آمدنی خصوصاً بیرونی امداد کسی بھی حکومت کے استحکام اور اسکے دوام میں ہمیشہ بھر پور کردار ادا کرتی ہے۔ یہ دونوں نتائج پاکستان کے اقتصادی اور سیاسی منظر نامے میں قابل عمل ہیں۔
Taxation and Good Governance and the Influence of Non – Tax Revenues on a Polity: The Pakistani Experience
(PP, V6, July to December 2009, Page: 73)
جواب دیں