پائیدار ترقی کے عالمی اہداف پر ورکشاپ میں شرکت

unflag

پائیدار ترقی کے عالمی اہداف پر ورکشاپ میں شرکت

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے UNOSD کے تحت منعقدہ ایک ورک شاپ میں شرکت کی۔ یہ تین روزہ ورک شاپ متحدہ عرب امارات میں 27 اکتوبر تا 29 اکتوبر 2015ء منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا: ’’مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے خطے میں قومی ترقیاتی حکمت عملیاں اور منصوبے: 2030ء کا ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف کا نفاذ‘‘۔

اس موقع پر خالد رحمن نے ’’پائیدار ترقی کے اہداف: شہری شعور کا فروغ اور مقامی حدودِ کار‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشن بھی دی۔

یہ ورک شاپ جو یو این او ایس ڈی (UNOSD) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، اس میں جن دیگر اداروں کا تعاون شامل رہا، ان میں اسلامک ڈویلپمنٹ بنک گروپ، وزارتِ خزانہ متحدہ عرب امارات، پائیدار ترقی پلاننگ نیٹ ورک اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے پائیدار ترقی قابلِ ذکر ہیں۔ ورک شاپ کا مقصد ملکوں کو قومی سطح پر وسیع تر وژن، منصوبہ بندی، عمل درآمد اور جائزہ کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں معاونت فراہم کرنا تھا تاکہ 2030ء کے ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے