مباحث جنوری ۲۰۱۰ ء
بلو چستان پیکیج:حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بلو چستان پیکیج کے حوالے سے ”نوائے اسلام” نے شذرہ تحریر کیا ہے ۔جریدہ لکھتا ہے ” بلوچستان کا مسئلہ طویل عرصے سے تعطل کا شکا ر ہے ماضی کی حکومتوں کی طرف سے صوبے کو نظر انداز کیے جانے کے نتیجے میں وہاں آزادی کے جذبات نے جنم لیا ۔اب جبکہ حکومت نے مسائل کے حل کے لئے قدم اٹھائے ہیں تو لگتا ہے کہ بہت دیر ہو چکی ہے۔ تاہم ایک امید ہے کہ شاید صورتحال میں تبدیلی آ سکے ۔ضروری با ت یہ ہے کہ حکو مت پیکیج پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں ۔[27]۔ اسی ضمن میں ”الجامعہ” نے مزید لکھا ہے ” یہ ایک حقیقت کہ آمرانہ اور غیر منتخب حکومتوں کے ادوار میں انصافیا ں ہو ئی ہیں جن میں کسی صوبے کا کوئی استثنا ء نہیں ہے لیکن بلوچستا ن کے زخم زیادہ گہرے ہیں جن کو رفو کرنے کی جدوجہد بے حد ضروری ہے”[28]
جواب دیں