مباحث جنوری ۲۰۱۰ ء
ٹریفک قوانین – اسلام کی نظر میں : دینی جرائد عوامی مسائل کے حل کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے رہنمائی پر مبنی مضامین بھی شائع کرتے رہتے ہیں ۔ ”وفاق المدارس ” نے ٹریفک قوانین کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا احاطہ ایک مضمون میں کیا ۔ یہ مضمون مولانا محمد تقی عثمانی [46] کا تحریر کردہ ہے ۔ مضمون نگار کے خیال میں ٹریفک قوانین کو دین سے الگ کوئی چیز سمجھنا اور انکی پاسداری نہ کرنا غلط سوچ ہے ،اس لئے کہ یہ قوانین انسانی مصلحت پر مبنی ہوتے ہیں اس اعتبار سے انکی پابندی شرعا واجب ہوتی ہے ۔
ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے والا اسلامی نقطہ نظر سے قانون شکنی ، وعدہ خلافی ، ایذارسانی اور سڑک کے ناجائز استعمال جیسے چار بڑے گناہوں کا ارتکاب کر رہا ہوتا ہے اور اس قسم کی بےقاعدگی فساد فی الارض کی تعریف میں آتی ہے اس لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیےکیونکہ یہ باتیں ہمارے دین نے ہمیں سکھائی ہیں، ہمیں ان زریں اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔[47]
جواب دیں