مباحث جنوری ۲۰۱۰ ء
مسئلہ امامت اورشیعہ کاداخلی اختلاف: بارہ اماموںکو ماننا شیعہ مذہب کے بنیا دی عقائدمیں سے ہے ، ان میں سے گیارہ امام منظر عا م پر آچکے ہیں جبکہ بارواں امام شیعہ کے مطابق پوشیدہ ہیں اور قیامت کے قریب دنیا میں نمودار ہونگے ۔تاہم ایرانی انقلاب کے بانی خمینی کے لئے بھی” امام "” کا لفظ استعمال کیا جاتا ہےحالانکہ وہ بارہ امامو ں میں شامل نہیں ہیں۔ ایک شیعہ جریدے نے مسئلہ امامت کی اس شکل کو شیعہ مذہب کے خلاف قرار دیتے ہوئےاس پر حسب ذیل تبصرہ کیا ہے۔
” خیر العمل ”کے خیا ل میں امامت کا آغاز پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نےسن ۱۰ ھجری میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو امام بنا کر کیا ۔اور اس سلسلے کے آخری امام محمد ابن حسن العسکری ہیں ۔جریدہ لکھتا ہے ” 1979ء میں ایران میں انقلاب کے ساتھ تصور امامت میں بھی ایسا انقلاب آیا کہ لفظ ”امام ” ہر کس وناکس کیساتھ چسپاں کرنا شروع کردیا گیا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہر کسی کی زبان پر امام خمینی کا نام رواں ہوگیا ۔۔۔۔تاہم جس طرح پیغمبر کا لفظ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا اسی طرح لفظ ”امام ”بھی آئمہ اثنا ء عشر {شیعہ کے بارہ امام }کے علاوہ کسی کے لئے کسی بھی معنی میں استعمال نہیں ہو سکتا ۔اور جس طر ح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویدارکذاب اور دجال ہےاسی طر ح آئمہ اثناء عشر کے علاوہ امامت کا دعویدار کوئی بھی ہو، کذاب اور دجال ہے۔[48]
جواب دیں