قومی ترقی میں پالیسی ریسر چ کی اہمیت

01thumb

قومی ترقی میں پالیسی ریسر چ کی اہمیت

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں  ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کا خطاب

01

ڈائریکٹرجنرل انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز خالدرحمٰن اورریسرچ کو ارڈی نٹر سلیم ظفر پرمشتمل دو رکنی  وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے وہاں "قومی ترقی میں پالیسی ریسرچ کی اہمیت "کے موضوع پر خطاب کیا ۔ اس نشست کا اہتمام سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور سیالکوٹ تھنکرز فورم نے بزنس کمیونٹی کو پالیسی ریسرچ  کی افادیت سے متعارف کروانےاور قومی مفادات اور  مقاصد کے حصول کے لیےتجارتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے اشتراک کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کیا تھا۔
یہ نشست سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرغلام مصطفیٰ چوہدری اور نائب صدر عدنان سرور کپور کی مشترکہ  صدارت  میں ہوئی جبکہ ایس سی سی آئی  کی  سینئر قیادت  سوال وجواب کے سیشن میں بھی  شریک رہی ۔ انہوں نے تحقیق کے میدان  میں ترقی اور ملک میں تحقیق کا ماحول اجاگر  کرنے کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ  کے کردار کی تحسین کی۔جانبین نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں مشترکہ پروگرامات منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے کیپیٹل اسپورٹس کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر خواجہ ذکاء الدین نے  ملک کے معاشی اقتصادی منظر نامے میں   ٹھوس اور مثبت تبدیلی کے لیے پالیسی ریسرچ کی اہمیت  پر زور دیا ۔ آئی پی ایس کی مسلسل تیس سالہ تحقیقی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بزنس کمیونٹی کو  پاکستان میں اس نہج کی تحقیق کی سرپرستی کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔
اس دوران انفرادی ملاقاتوں کا اہتما م بھی کیا  گیا ۔ا س سلسلے میں ایس سی سی آئی کے سابق نائب صدر پرویز احمد خان ،  سیرت اسٹڈی سنٹر سیالکوٹ  کے ایگزیکٹو ممبرخرم انو ر خواجہ ، ایس سی سی آئی کے سابق صدر خاور انور خواجہ اورچوہدری ٹریڈنگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد اکرم  سے الگ الگ  ملاقاتیں ہوئیں۔سیالکوٹ تھنکرز فورم کے کنوینر اسد اعجاز نے فورم کے ممبران کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام  بھی کیا ۔جانبین نے باہمی دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیا ل کیا ۔

[ ۲۲ اکتوبر۲۰۱۰ ء]

02

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے