قبلہ ایاز
ڈاکٹر قبلہ ایاز جامعہ پشاور میں اسلامک اینڈ اورینٹل اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ کئی اہم علمی مناصب پر ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، جن میں شامل ہیں: قائم مقام وائس چانسلر جامعہ پشاور؛ ڈین فیکلٹی، اسلامک اسٹڈیز اور عربی، جامعہ پشاور؛ ڈائریکٹر، انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، جامعہ پشاور؛ ڈائریکٹر، شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پشاور؛ اور چیئرمین، شعبہ سیرت رسول و سیرت انبیاءاسٹڈیز، جامعہ پشاور۔ وہ متعدد تعلیمی اداروں کی مجالسِ علمی، کمیٹیوں اور اکیڈمکسوسائٹیوں کے بھی رکن رہے۔
انہوں نے اڈنبرا یونیورسٹی برطانیہ سے پی ایچ ڈی کیا۔ ان کے خاص علمی کارناموں میں جامعہ پشاور میں سیرتِ رسول/سیرتِ انبیاء کے مطالعہ کے لیے الگ شعبہ کا قیام، پاکستان میں مذاہبِ عالم کی کونسل کا قیام، الفارابی کونسل برائے شہری سفارت کاری اور اکیڈمک فورم برائے علم و جائزہ (AFKAR)شامل ہیں۔ اپنی علمی لیاقت کی بناء پر وہ یوایس گولڈ اسٹار المنائی (۲۰۱۱ء) اور صدارتی ایوارڈ (ایم اے اسلامک اسٹڈیز، ۱۹۷۵ء) بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز متعدد قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کر چکے ہیں۔ اسلام اور تعلیم کے موضوعات پر ان کے متعدد لیکچرز اور تربیتی ورک شاپس منعقد ہو چکی ہیں۔ وہ بہت سی کتابوں اور مقالات کے مصنف ہیں۔ ان کی دلچسپی کے موضوعات میں مذہبی تکثیریت، مذہب اور تنازعات کا حل، امن اور مذاکرات، بین المذاہب مکالمہ اور شہری سفارت کاری قابلِ ذکر ہیں۔
جواب دیں