تدریب المعلمین

tadreebm

تدریب المعلمین

Tadreeb ul Muallemeen
مدیران:  سید متقین الرحمٰن، سید ندیم فرحت گیلانی
ایڈیشن: 2016
زبان: اردو
صفحات: 308
جلد: غیر مجلد
 قیمت:

 پاکستان میں 500 روپے

 پبلشر:  آئی پی ایس پریس

تعارف

مدارس میں اساتذہ کی تربیت کے لیے سوچ بچار اور عملی کوششیں کوئ نیا عمل نہیں ہے۔ دینی مدارس کے اساتذہ میں یہ خیال اور کوششیں ماضی میں بھی جاری رہی ہیں اور کسی نہ کسی انداز میں اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کام کو محدود سطح سے اٹھا کر زیادہ وسیع اور ادارتی سطح پر رُو بہ عمل لایا جائے۔ چند سال قبل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک اہم پیش رفت میں تنظیم/ وفاق ہائے مدارس کے زمہ داران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام تھا، جس میں تمام وفاق / تنظیم کےذمہ داران شریک ہوئے۔ "تدرین المعلمین” کی ضرورت و افادیت کے لحاظ سے شرکاء کے خیالات میں یکسانیت پائی گئ۔ اس کا کو منظّم انداز میں کرنے کے لیے قیمتی تجاویز بھی سامنے آئیں اور اس عزم کا اظہار بھی ہوا کہ اس پہلو سے تمام وفاق اپنے اپنے طور پر توجہ دیں کے اور قابل عمل شکلیں اختیار کریں گے۔ ان تجاویز میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے ایک کتاب کی تجویز بھی سامنے آئ۔ اس سلسلہ کی زیرِ نظر کتاب ایک ابتدائ کوشش ہے اور اساتذہ کی تربیت کے چند اہم پہلووّں کا احاطہ کرتی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے