The Living Script کی نشست مسعود مفتی کے ساتھ
آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام the living script کا بارہواں اجلاس سابق سول سرونٹ (ڈی ایم جی گروپ)، دانشور اور مصنف مسعود مفتی کے ساتھ 28 فروری 2020ء کو منعقد ہوا۔
آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام the living script کا بارہواں اجلاس سابق سول سرونٹ (ڈی ایم جی گروپ)، دانشور اور مصنف مسعود مفتی کے ساتھ 28 فروری 2020ء کو منعقد ہوا۔
مسعود مفتی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دلچسپ قصے سامعین کو سنائے۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے ابتدائی دور پر گفتگو میں زور دیا جب انہوں نے اپنے عزم اور مستقل محنت کے باعث کئی دفعہ مشکل صورتِ حال پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
انہوں نے اس مشکل وقت کا ذکر بھی کیا جب سقوطِ ڈھاکہ کے بعد انہیں ایک سال بھارت میں جنگی قیدی کے طور پر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت وہ مشرقی پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
مسعود مفتی نے متعدد قومی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی کمی کو پاکستان کے بڑے مسائل کا بنیادی سبب قرار دیا جس کے باعث ملک کے اندر مختلف شعبوں میں اصل صلاحیتوں کا اظہار ہی نہیں ہو پایا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسعود مفتی جو 1994ء میں سول سروس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے انہیں پاکستان کے صدر نے 2009ء میں ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ کے اعزاز سے نوازا۔
جواب دیں