ضلع پشین کے اساتذہ کا دورہ

blochistan edut

ضلع پشین کے اساتذہ کا دورہ

 بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے ایک وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ ضلع کے مختلف اسکولوں اور دینی مدارس کے پرنسپلز اور اساتذہ شامل تھے۔ پشین کے اساتذہ کے لیے اس مطالعاتی دورے کا اہتمام بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) نے 12 اگست 2015ء کو کیا۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن کے ساتھ وفد کے شرکاء کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل نے آئی پی ایس کے وژن، مقاصد اور اب تک حاصل کردہ کامیابیوں کا ایک جامع تعارف کروایا نیز اس پہلو کو بھی واضح کیا کہ آج کے جدید معاشروں میں تھنک ٹینک اور تحقیقی اداروں کا کیا کردار ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے