اسلامک لاء آف کانٹریکٹ: ایپلیکیشنز آف اسلامک فائنانس

اسلامک لاء آف کانٹریکٹ: ایپلیکیشنز آف اسلامک فائنانس

مصنف: ڈاکٹر محمد طاہر منصوری

سال اشاعت: 2020ء

صفحات: 551

جلد بندی: مجلّد

زبان: انگریزی

آئی ایس بی این: 978-969-448-788-5

ناشر: آئی پی ایس پریس

قیمت: 1000روپے/ 20 امریکی ڈالر

کتاب کے بارے میں

یہ کتاب فقہ المعاملات (معاہدوں اور لین دین کا اسلامی قانون) کے شعبے میں شریعت کے قوانین پر ایک بھرپور کاوش ہے، جن کوجدید کاروباری اور تجارتی لین دین پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اسلام میں معاہدوں کے عمومی نظریے، معاہدے کی تشکیل، ربا کے تصورات، غرر، میسر اور معاہدے پر ان کے اثرات سے متعلق بحث کی گئی ہے۔ کتاب میں مخصوص نامزد معاہدوں جیسا کہ فروخت کے معاہدوں، اجارہ، شراکت داری، مضاربہ، یقین دہانی، رہن اور ایسےبہت سے دیگرمعاہدوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے جو اسلامی تجارتی قانون کی تشکیل کرتے ہیں۔ ان معاہدوں پر بحث کرتے ہوئے مرکزی نکتہ ان کا بینکاری اور فنانس کے جدید معاملات پر اطلاق ہے۔

اس کتاب میں اسلامی مالیات کے موجودہ معاملات جیسے اسلامی بینکاری میں حیال (stratagems) کا استعمال ، اسلامی مالیات میں مثالی مقاصد ، تکافل ، اسلامی مائکرو فنانس اور مساوات کےاصولوں پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ یہ کتاب 21 ویں صدی میں ایک قابل عمل اور متحرک تجارتی قانون کے طور پر فقہہ المعاملات کو متعارف کرانے کی کوشش ہے جس میں جدید معاشی اور تجارتی زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں

پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری ، سابق نائب صدر ہائر اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، اسلامی تجارتی قانون اور اسلامی بینکاری اور مالیات میں مہارت رکھنے والے ایک مشہور دانشور ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایل ایل ایم (شریعہ) اور پنجاب یونیورسٹی سے اسلامی فقہ میں پی ایچ ڈی کی۔ وہ نامور تحقیقی جرائد میں شائع ہونے والے اسلامی قانون کے چالیس سے زیادہ مضامین کے مصنف ہیں۔ انہوں نے ان تحقیقی مضامین کے علاوہ اسلامی قانون کے مختلف موضوعات خصوصاً اسلامی مالیات پر متعدد کتابیں لکھیں ہیں جن میں درجہ ذیل کتابیں شامل ہیں: Islamic Law of Contracts and Business Transactions; Introduction to Islamic Banking (Arabic); Shariah Maxims: Modern Applications in Islamic Finance; Family Law in Islam: Theory and Application اور احکام بیع۔

ڈاکٹر منصوری عسکری اسلامی بینک کے شریعت بورڈ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی شریعت ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ہیں۔ ڈاکٹر منصوری تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے پیش نظر 2004ء کا صدارتی ایوارڈ ” اعزاز فضیلت “ حاصل کر چکے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے